لذیذ پکوان

ماخوذ

چنے کی دال بھری شملہ مرچ

اجزاء:

چنے کی دال: دو کپ یا ایک پاؤ

شملہ مرچ: آٹھ عدد (درمیانی سائز)

لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ

دھنیا : آدھا کھانے کا چمچ

کلونجی : ایک کھانے کا چمچ

گرم مسالہ: پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی : آدھا چائے کا چمچ

ادرک : آدھا کھانے کا چمچ (پیسٹ)

لہسن : آدھا کھانے کا چمچ (پیسٹ)

ٹماٹر : چار عدد (باریک کٹے ہوئے)

پیاز : دو عدد درمیان سائز (دانہ دار کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا : تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا)

کوکنگ آئل: ایک کپ

ترکیب:سب سے پہلے چنے کی دال کو صاف کر کے رات کو بھگو دیں۔ صبح نچوڑ کر دوسرے پانی میں ابال لیں اور پھر دال کو نچوڑ کر خشک کر لیں۔ اس کے بعد چنے کی دال میں تمام مسالہ سوائے ہرے دھنیے کے اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد شملہ مرچ کو اوپر سے کاٹ کر اس کے اندر جو مسالہ تیار کیا ہے اس کو بھر دیں۔ پھر اس کاٹے ہوئے حصے کو دوبارہ شملہ مرچ کے اوپر رکھ کر اس کا منہ بند کردیں (دھاگے یا ٹوتھ پک سے) اب ایک کھلے منہ کی پتیلی میں جو مسالہ رہ گیا ہے اس کو نیچے بچھا کر اوپر سے شملہ مرچ رکھ دیں۔ بغیر پانی ڈالے اوپر سے ایک کپ کوکنگ آئل بھی ڈال دیں۔ پتیلی میں چمچ نہ چلائیں، جب شملہ مرچ نرم ہوجائے تو پتیلی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا دیں۔ تیا رہونے پر اس کے اوپر تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ لیجیے ڈش تیار ہے۔

کھڑے مسالے کا گوشت

اجزاء:

گوشت : آدھا سیر

پیاز : آدھا سیر

ثابت لال مرچیں: آٹھ عدد

ہری مرچیں: چھ عدد

لہسن : چھ جوئے

پسا ہوا دھنیا: ایک چائے کا چمچ

زیرہ: ایک چٹکی

کالی مرچیں : آٹھ دانے

ادرک : کتری ہوئی ایک چائے کا چمچ

لہسن : پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

بڑی الائچی : ایک عدد

لونگیں : چار عدد

دار چینی: ذرا سا ٹکڑا

دہی : ایک پیالی

سوکھے آلو بخارے: چار عدد

کوکنگ آئل: ڈیڑھ پاؤ۔

ترکیب: دہی کو پھینٹ لیں اس میں نمک چھ لال مرچیں، لہسن (پسا ہوا) دھنیا اور تمام گرم مسالہ ڈال دیں پھر گوشت ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ دوسری دیگچی میں کوکنگ آئل کڑکڑائیں۔ اس میں ذرا سا پیسا زیرہ ادرک اور دو عدد لال مرچیں ڈآل کر تل لیں۔ پھر دہی سمیت گوشت اس میں ڈال دیں اور تل لیں اس کے بعد اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ آلو بخارے بھی ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں آئل اوپر آجائے اور گوشت گل جائے تو اتار لیں۔

دکنی پسندے

اجزا:

گائے کا گوشت پسندوں کی طرح : ایک کلو

پسی ہوئی سرخ مرچ: دو چمچ

گرم مسالہ: ایک پاؤ

پیاز : ایک پاؤ

جائفل جوتری: آدھا کھانے کا چمچ

لہسن ادرک: پسا ہوا چار چائے کے چمچ

تل کھوپرا : تین چائے کے چمچ

ہرا دھنیا : ایک گٹھی

ہری مرچ: چھ عدد

دہی: ایک پاؤ

الائچی لونگ: چار چار عدد

نمک : حسب ذائقہ

کوکنگ آئل: دو پیالی

ترکیب: سب مسالے پیس کر پسندوں میں ملا کر چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ کوکنگ آئل گرم کر کے الائچی اور لونگ براؤن کرلیں اور پھر اس میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گل جائیں تو بھون لیں۔ تیار ہیں لیموں کی پیاز یا تنوری نان کے ساتھ کھائیں۔

مچھلی پلاؤ

اجزاء

مچھلی (راہو) آدھا سیر

گھی : (ایک پاؤ)

ادرک : آدھی چھٹانگ

چال: آدھا سیر

زیرہ سفید: ایک چٹکی

کالی مرچ : آٹھ دانے

بڑی الائچی : ایک عدد

پیاز: دو گٹھا

سوکھا دھنیا: چائے کا آدھا چمچ

سیاہ زیرہ : ایک چٹکی

نمک لال مرچ: حسب ذائقہ

لہسن : بارہ جوئے

لونگ : دو عدد

دار چینی: چھوٹا ساٹکڑا

ترکیب:بغیر کانٹے کے مچھلی کیتکڑے درمیان سے کٹوائیں۔ اور ان پر نمک لگا کر گھنٹے بھر کے لیے رکھ دیں۔

پھر بیسن کے ساتھ ٹکڑوں کو د ھولیں۔ پھر تمام مصالحوں کو تھوڑا تھوڑا لے کر پیس لیں اور تھوڑا سا سرکہ ملا کر اس کی لئی بنالیں۔ اور اسے مچھلی کے ٹکڑوں پر لیپ کریں اور دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

پھر فرائنگ پین میں گھی میں تل لیں۔

پھر دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں اور اس میں ایک سیر پانی ڈال دیں۔

پانی ڈالنے سے پہلے باقی کے تھوڑے سے مصالحے ڈال کر بھون لیں۔ـ

اب پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں، چاول گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو مچھلی کے ٹکڑے، مصالحہ اور گھی ڈال دیں اور پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد مچھلی پلاؤ تیار ہوجائے گا۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146