بھنا گوشت
اجزاء:
بکرے یا دیگر کا گوشت: ایک کلو (بغیر ہڈی کے)
ٹماٹر : دو سے تین عدد
دہی : ڈھائی کپ
ادرک: ایک انچ ٹکرا
لہسن: ایک گھٹی (ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنالیں)
ہری مرچ: چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا: ایک گٹھی
کالی مرچ: آدھا چھوٹا چمچہ
گرم مسالہ: آدھا چھوٹا چمچہ
ہلدی: آدھا چمچہ
زیرہ پاؤڈر: آدھا چھوٹا چمچہ
پانی: دو کپ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: حسب ضرورت
ترکیب: ایک دیگچی میں حسب ضرورت تیل لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھونیں۔ جب یہ پیسٹ ہلکا گولڈن براؤن ہوجائے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ پھر گوشت کو پانچ منٹ تک بھونیں۔ گوشت بھوننے کے بعد اس میں ہلدی، ٹماٹر اور دہی شامل کرلیں۔ اب اس میں دو کپ پانی ڈالیں اور دیگچی کو ڈھک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت پک جائے پھر اس میں کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر اور گرم مسالہ ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور چولھا ہلکی آنچ پر کردیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو پھر اسے ہری مرچ اور ہرے دھنیے کے ساتھ سرو کریں۔
مٹن روسٹ
اجزاء:
بکرے کا گوشت : دو کلو (ثابت ٹکڑا، بغیرہڈی)
کالی مرچ: دو بڑے چمچے
زیرہ پاؤڈر: دو بڑے چمچے
ہری مرچ: دو بڑے چمچے (پیس لیں)
نمک: حسب ذائقہ
دہی: ایک کپ
گرم مسالہ پاؤڈر: ایک بڑا چمچہ
ہلدی : آدھا چمچہ
ثابت دھنیا پاؤڈر: ایک چمچہ
پپیتا: دو بڑے چمچے (گوشت گلانے کے لیے)
پانی: حسب ضرورت
تیل : حسب ضرورت
ترکیب:گوشت کو چھری کی مدد سے کٹ لگائیں، تاکہ مسالہ اندر تک رچ بس جائے۔ اب اس میں تمام مسالے لگا کر چار سے پانچ گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں، تاکہ مسالا اور گوشت یکجان ہوجائیں۔ اب ایک بڑی دیگچی میں پانی گرم کریں اور اس دیگچی کے اوپر (چاولوں میں استعمال ہونے والا) چھنا رکھ دیں اور اسی کے اوپر گوشت کا ٹکڑا رکھیں اور اسے ڈھکن سے کور کردیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ایک الگ سی دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت کو دس سے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ روسٹ تیار ہے، اسے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
فرائی بینگن
اجزاء:
بینگن : آدھا کلو یا جتنے آپ تلنا چاہیں
لال مرچ پسی ہوئی: ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ذائقہ
پسا ہوا دھنیا: دو بڑے چمچے
امچور: ایک بڑا چمچہ (اگر امچو رنہ ملے تو چاٹ مسالہ تھوڑا زیادہ شامل کردیں)
چاٹ مسالہ: ایک چھوٹا چمچہ
پسا ہوا گرم مسالہ: آدھا چھوٹا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل : تلنے کے لیے
سرکہ: حسب ضرورت
ترکیب:بینگن کو بیچ سے اس طرح کاٹیں کہ ڈنڈی جڑی رہے۔ اب اس کے چار ٹکڑے کرلیں۔ ایک برتن میں پانی میں نمک اور سرکہ ملا کر کٹے ہوئے بینگن اچھی طرح دھولیں۔ اس طرح اس کی کڑواہٹ ختم ہوجائے گی اور اضافی بیج بھی نکل جائیں گے، اسے چلنی میں رکھیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے۔ ایک پیالے میں تمام مسالے ڈال کر اچھی طرح ملالیں، اسے بینگن کے تمام ٹکڑوں پر ہاتھ سے اچھی طرح لگائیں۔ لیکن بینگن ٹوٹیں نہیں۔ اب کڑاہی میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کرلیں۔ گرم تیل میں بینگن تل لیں جب ایک طرف سے سرخ ہوجائیں تو پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سرخ کرلیں۔
ایک ڈش میں ٹشو بچھا کر تلے ہوئے بینگن ڈالیں۔ ایک پلیٹ میں سلاد کے پتے بچھا کر بینگن ترتیب سے رکھیں، پھر ان پر لیموں کا رس، ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں، چاہیں تو دہی کے رائتے کے ساتھ تناول فرمائیں۔ مزیدار کرارے چٹ پٹے بینگن تیار ہیں۔
زنگر برگر
اجزاء:
چکن بریسٹ: آدھا کلو
نمک: ایک چھوٹا چمچہ
کالی مرچ: پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ
مسٹرڈ پاؤڈر: ایک چھوٹا چمچہ
چائنیز نمک :ایک چھوٹا چمچہ
ووسٹر سوس: دو بڑے چمچے
بن : حسب ضرورت، چیز سلائک ایک پیکٹ
مایونیز: حسب ذائقہ
فرائی کرنے کے لیے آمہزہ بنانے کے اجزاء:
میدہ : دو چھوٹے چمچے
کارن فلور: دو بڑے چمچے
نمک : آدھا چھوٹاچمچہ
بیکنگ پاؤڈر: ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ
انڈا : ایک عدد
چاول کا آٹا: دو بڑے چمچے
پانی : بیحد ٹھنڈا حسب ضرورت
کوٹنگ کے لیے اجزاء:
کارن فلیکس: ایک کپ
بریڈ کرمز: ایک کپ
چپس یا کرسپ: ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے چکن کے ٹکڑوں کو کسی بھاری چیز سے چپٹا کر لیں، پھر اوپر بتائے گئے تمام مسالے مکس کر کے چکن میں لگالیں اور رات بھر کے لیے رکھ دیں تاکہ مسالے مرغی میں جذب ہوجائیں۔ فرائی کرنے کے لیے اوپر بتائے گئے تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے بے حد ٹھنڈے پانی سے گاڑھا آمیزہ بنالیں۔ کوٹنگ کے تمام اجزاء کو ملا کر موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دھیان رہے کہ پاؤڈر نہیں بنانا۔ کڑائی میں تیل گرم کر کے پھر مسالے لگے چکن کے ٹکڑوں کو پہلے فرائی کرنے والے آمیزے میں ڈپ کریں، پھر کوٹنگ کے آمیزے میں رول کر کے تیل میں سنہرا ہونے تک ۱۲ سے ۱۵ منٹ کے لیے ڈپ فرائی کرلیں۔ چھری سے بن کے دو ٹکڑے کریں اور ان پر مایونیز لگالیں، پھر فرائی مرغی کا پیس، چیز سلائس اور سلاد کا پتہ رکھ کر برگر بنا کر کیچپ اور چپس کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔
چکن نوڈلز سوپ
اجزاء:
نوڈلز: آدھا پیکٹ
مرغی کا گوشت: ایک پاؤ
نمک: حسب ذائقہ
کالی مرچ: کٹی ہوئی
گاجر: ایک عدد
پانی: آٹھ سے دس کپ
کارن فلور: ایک سے دو بڑے چمچے
ہری مرچ: ایک عدد باریک کاٹ لیں
سفید مرچ: آدھا چھوٹا چمچہ
ترکیب:
سب سے پہلے ۴ کپ پانی میں مرغی کا گوشت ڈال دیں، اس میں نمک، سفید مرچ شامل کر کے اتنا پکائیں کہ پانی آدھا ہوجائے۔ جب یہ سوپ تیار ہوجائے تو چولھا بند کردیں۔ اب نوڈلز کو الگ سے ابال لیں جب نوڈلز گل جائیں تو ان نوڈلز کو چکن والے سوپ میں شامل کر کے گاجر اور کالی مرچ اور کارن فلور شامل کر کے ہلکا سا گاڑھا کرلیں۔ مزیدار سوپ تیار ہے۔ سوپ میں بہترین ذائقے کے لیے مختلف سبزیوں کا انتخاب اپنی مرضی سے بھی کیا جاسکتا ہے۔