لذیذ پکوان

شگفتہ

کریمی فروٹ سلاد

اشیاء:

آم، کیلا، انگور، آڑو: تین کپ (مکس)

شکر : تین کھانے کے چمچ

مایونیز : ایک کپ

وائٹ مرچ: آدھا چمچ

کریم: آدھا کپ

سلاد پتہ ٹماٹر کھیرا گارنش کے لیے :

میکرونی: ڈیڑھ کپ

نمک: حسب پسند

ترکیب:میکرونی ابالیں۔ تمام فروٹ کیوبز میں کاٹ لیں۔ اب ایک الگ باؤل میں مایونیز، کریم، شکر، وائٹ مرچ ملائیں۔ میکرونی شامل کریں، مکس کریں۔ اب آہستہ آہستہ چمچے سے فروٹ کو ڈال کر مکس کریں۔ ایک پلیٹ میں سلاد، ٹماٹر، کھیرا لگائیں درمیان سے کریمی فروٹ سلاد ڈالیں۔ اوپر آم یا آڑو سے گارنش دیں۔

لچھا چکن

اجزائٍ

چکن: (بغیر ہڈی کا) آدھا کلو

نمک: حسب ذائقہ

ادرک: پسا ہوا ایک چمچ

لہسن : ایک کھانے کا چمچ

پیاز : دو عدد درمیانی

ٹماٹر: تین عدد درمیانی

دہی : ایک پیالی

لال مرچیں : پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ہلدی: ایک چمچ

سفید زیرہ: ایک چمچ

خشک دودھ: ایک چائے کا چمچ

مارجرین: دو کھانے کے چمچ

ترکیب:چکن کو صاف دھوکر دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ لیں اور اس کی پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو چوپر میں پیس لیں، دہی میں دودھ کا پاؤڈر ملا کر پھینٹ لیں اور دس پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل اور مارجرین کو ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں پسے ہوئے پیاز، ٹماٹر اور ادرک لہسن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی الگ ہوجائے اور اس مکسچر میں زیرہ، لال مرچ، ہلدی نمک اور چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں پھر پھینٹا ہوا دہی ڈال کر میتھی اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم پانی کے ساتھ یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

ہری مرغی:

اجزاء:

چکن: ایک کلو

دہی: دو کپ

پیاز: دو عدد درمیانے سائز کے

ہری مرچ: پانچ عدد

ادرک: ایک انچ کا ٹکڑا

لہسن : دس جوئے

زیرہ: ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

تیز پتہ: ایک عدد

موٹی الائچی: تین عدد

چھوٹی الائچی : پانچ عدد

پودینہ: آدھی گٹھی

ہرا دھنیا: آدھی گٹھی

تیل : ایک کپ

ترکیب:چوڑے پیندے کے برتن میں گھی ڈالیں اور اس میں زیرہ، تیز پتہ، موٹی اور چھوٹی الائچی ڈال کر کڑکڑائیں، ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں، اس کے بعد چکن کو نکال کے علیحدہ رکھ لیں۔ مصالحہ بنانے کے لیے گرائنڈر میں دہی ڈال کر اس میں پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن، پودینہ، دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔ جب آمیزہ یکجان ہوجائے تو اسے چکن نکلے ہوئے تیل میں ڈال کر بھون لیں۔ جب گھی چھوڑنے لگے تو اس میں پہلے سے فرائی کیا گیا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں، گلنے پر اتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں۔ چاول اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

آلو کے پراٹھے

اجزاء:

آٹا : آدھا کلو

آلو: ایک کپ (ابال کر میش کرلیں)

نمک: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

ہر ادھنیا : ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)

ہری مرچ: دو عدد (کٹی ہوئی)

زیرہ: آدھا چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں)

گیہوں کا آٹا پانی سے گوندھ لیں اور تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

ترکیب: ایک پیالے میں آلو، نمک، لال مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب دو پیڑے بنا کر گولائی میں روٹی بیل لیں۔ پھر ایک روٹی پر گھی لگائیں اور اس پر تھوڑا سا خشک آٹا چھڑکیں۔ اب اس آمیزے کو روٹی میں بھر کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔ یہاں تک کہ لائٹ گولڈن ہوجائیں۔ پھر انہیں اچار اور چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں