لذیذ پکوان

ماخوذ

بلوچی فش بریانی

اجزاء۔

پمفرٹ مچھلی۔ 1کلو(صاف کر کے خشک کر لیں(

سفید زیرہ پاؤڈر۔ 3چائے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤ ڈر۔ 2/1چائے کا چمچ

ٹماٹر (چوپ کیے ہوئے )۔ 3کپ

آلو۔ 2/1لو ( بڑے کٹے ہوئے)

پیاز(سلائس کاٹ لیں)۔ 3-4عدد

ہرا دھنیا۔ 1گھٹی

ہری مر چیں۔ 1کپ

لہسن،ادرک پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

چاول۔ 1 کپ

تیل۔ 1 کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

ایک پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں۔ (بلینڈر میں ٹماٹر ، ہری مرچیں،ہرا دھنیا پیس لیں)جب پیا ز گولڈن براؤ ہو جائے تو پسا ہوا مکسچر اور ادرک ،لہسن پیسٹ شامل کریں اس کے بعد اس میں سفید زیرہ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر،نمک شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں۔مچھلی پر چھری سے ترچھے کٹس لگا دیں۔ اس کے بعد ہلکی آنچ پکتی ہوئی گرم گریوی میں مچھلی کے سلائس رکھ لیں۔ تین سے چارمنٹ تک دونوں طرف سے پکا کر نکالتے جائیں۔جب مصالحے میں مچھلی فرائی ہو جائے تو دوسری پتیلی میں پانی ڈال کر چاول اْبالیں۔جب ایک کنی رہ جائے تو نتھار لیں۔ایک کھلی دیگچی میں پہلے چاول پھر مصالحہ اور پھر اس کے اوپر مچھلی کے سلائس رکھ دیں۔ آخر میں چاول ڈال کر اوپر سے تھوڑا تیل ڈال کر دم پر لگا دیں۔مزیدار بلوچی مچھلی تیار ہے۔

میکسیکن ڈرائی میٹ

اجزاء۔

گوشت۔ 2/1کلو

سویا سوس۔ 1چائے کا چمچ

ووسٹر شائر۔سوس 1چائے کا چمچ

چلی پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

ٹماٹر۔ 1عدد

پودینہ۔گارنشنگ کیلئے

نمک۔حسبِ ذائقہ

تیل۔4/3 کپ

ترکیب۔

بڑے پیالے میں گوشت ،سویا سوس،ووسٹر شائر سوس،چلائی پیسٹ، نمک، پیپریکا پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے 1 سے 2گھنٹے کیلئے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ٹماٹر کے چار ٹکڑے کر لیں۔فرائی پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہلکا سا فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں۔

اسی تیل میں میرینیٹ شدہ گوشت ڈال کر فرائی کریں۔2/1کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں۔فرائی کیے ہوئے ٹماٹر اور پودینے سے گارنش کر کے اْبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

پران پلاؤ

اجزاء۔

اْبلے چاول۔آدھا کلو

جھینگے۔ آدھا کلو

کٹے ٹماٹر۔دو عدد

ثابت ہری مرچ۔ چار عدد

تیل۔آدھا کپ

دہی۔آدھا کپ

کریم۔آدھا کپ

تلی پیاز۔آدھا کپ

کری پتے۔ دس سے بارہ عدد

بھنا اور پسا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

بھنا اور پسا دھنیا۔ایک چائے کا چمچ

کیوڑا۔ ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ

پانی۔ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ۔تین چائے کے چمچ

پسی لال مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

ہلدی۔آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔دو کھانے کے چمچ

کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب۔

تیل گرم کر کے کری پتے اور کٹے ٹماٹر دو منٹ فرائی کر لیں۔

اب اس میں پھینٹا ہوا دہی، ہلدی، دھنیا، پسی لال مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس اور ثابت ہری مرچیں ڈال کر پانچ منٹ اچھی طرح فرائی کریں۔

پھر اس میں جھینگے شامل کر کے فرائی کریں۔

اس کے بعد کریم اور کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں۔

آمیزے کو گاڑھا کرنے کے لیے کارن فلور کو ایک کھانے کا چمچ پانی میں گھول کر شامل کریں اور چولہے سے اْتار لیں۔

الگ سے چاول، چٹکی بھر زردہ رنگ کے ساتھ اْبال لیں۔

اب ابلے چاولوں کو پلیٹ کے کناروں پر گولائی میں ترتیب دیں۔

درمیان میں خالی حصے کو پران کری سے بھر دیں۔

باریک کٹا دھنیا اور فرائی کی ہوئی پیاز سے گارنش کر کے سرو کریں۔

دال کے کوفتے

اجزاء۔

چنے کی دال۔ ایک پیالی

چکن فلے۔ ایک عددبون لیس

دھنیا۔ایک کھانے کا چمچ ثابت

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

لہسن کے جوئے۔ چھ عددچھلے ہوئے

ادرک۔ایک چھوٹا ٹکڑا

لال مرچ۔ چار عدد ثابت

ڈبل روٹی کے سلائس۔دو سے تین عدد

ہری مرچ۔ چھ عددباریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا۔آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا

پودینہ۔آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔حسب ِذائقہ

تیل۔حسب ِضرورت

سالن کے لیے:

پیاز۔تین عدد باریک کٹی ہوئی

تیل۔ ایک پیالی

دہی۔آدھی پیالی

ہلدی۔ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا

لال مرچ۔ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا۔دو کھانے کے چمچ پسا ہوا

ترکیب۔

چنے کی دال اچھی طرح سے دھوکر چکن، ثابت دھنیا، سفید زیرہ، نمک، لہسن کے جوئے، ادرک اور ثابت لال مرچ ڈال کر اْبال لیں۔

خیال رہے کہ دال گلی ہوئی اور بکھری بھی رہے۔

جب وہ اْبل جائے تو ڈبل روٹی کے سلائس ملاکر چوپر میں پیس لیں۔

اب اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ملاکر کوفتے بنالیں۔

اب دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کرکے نکال لیں اور خستہ کر لیں۔

پھر تیل میں دہی، پیاز، ہلدی، گرم مصالحہ، لال مرچ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

اس کے بعد تیار کیے ہوئے کوفتے الگ فرائنگ پین میں تَل کر مصالحے میں ڈال دیں اور کپڑے سے پکڑ کر پانچ منٹ بھونیں۔

پھر ایک پیالی گرم پانی ڈال دیں۔

تھوڑی دیر دم پر رکھ کر ہرا مصالحہ ڈال دیں۔

گرم گرم چپاتی اور سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

پالک بھرے انڈے

اجزاء

انڈے سخت ابلے ہوئے۔ چھ عدد

پالک۔ ڈیڑھ پاؤ

سبز مرچیں۔ دو عدد

دودھ۔ آدھا کپ

ڈبل روٹی کاچورا۔ ایک کپ

چکن کیوب۔ ایک عدد

انڈا۔حسبِ ضرورت

آئل۔تلنے کے لئے

ترکیب۔

انڈے لمبائی کے رخ سے کاٹ کر آدھے کر لیں۔پالک کو دھو کر کاٹ کر بغیر پانی ڈالے پکا لیں حتیٰ کہ بالکل خشک ہو جائے۔تازہ ڈبل روٹی کا چورا گرم دودھ میں بھگو دیں۔ساتھ ہی چکن کیوب بھی ملا دیں۔انڈوں کی زردیاں نکال کر علیحدہ کر لیں۔زردیوں میں پالک ، بھیگے ہوئے بریڈ کرمز ، زیرہ پاؤڈر، سبز مرچ کٹی ہوئی خوب اچھی طرح ملا دیں۔انڈوں کی خالی سفید یوں میں یہ پالک والا مرکب بھر دیں۔انڈے میں تین چائے کے چمچ دودھ یا پانی ملا کر پھینٹ لیں۔

پھر انڈے، اس انڈے اور دودھ والے محلول میں ڈبو کر خشک بریڈ کرمز لگا کر آئل میں تل کر سنہری کر لیں۔یہ چائے کے ساتھ اسی طرح پیش کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سالن کی گریوی بنا کر ایک چکن کیوب گریوی میں ملا دیں۔پھر اس میں پالک بھرے انڈے ڈال کر بطور سالن پیش کریں۔

ہرب آملیٹ مشرومز کے ساتھ

اجزاء۔

اولیو آئل۔ دو کھانے کے چمچ

مشروم۔آدھا کپ سلائسز

نمک۔حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر۔حسب ذائقہ

انڈے۔دو عدد

اٹالین ہرب۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

ہلدی۔ چٹکی بھر

کریم۔آدھا کھانے کا چمچ

پارسلے۔آدھا کھانے کا چمچ باریک کٹے ہوئے

تلسی کے پتے۔ گارنشگ کے لیے

ترکیب۔

آدھے اولیو اآئل میں مشرومز کو نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔انڈوں میں اٹالین ہرب، ہلدی، کریم، نمک اور آدھے پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔بقیہ اولیو آئل گرم کرکے اس میں انڈے ڈالیں۔ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے پکاکر فولڈ کرلیں۔تیار ہونے پر فرائیڈ مشرومز ڈال کر بقیہ پارسلے چھڑکیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر سرو کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں