لذیذ پکوان

ماخوذ

فرائڈ دھاگا کباب

اجزاء:

بڑے کا قیمہ : آدھا کلو

پسی لال مرچ : ایک کھانے کا چمچ

لہسن : (چوپ کیا ہوا) دو جوئے

ادرک : (چوپ کیا ہوا) دو انچ کا ٹکڑا

پیاز : ایک عدد

پسا گرم مسالہ : ایک کھانے کا چمچ

پسی ہوئی جائفل جاوتری :آدھا چائے کا چمچ

کُٹا ہوا سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں : چوپ کی ہوئی تین عدد

ہرا دھنیا چوب کیا ہوا: (چوتھائی گڈی)

گردے کی چربی : ۱۰۰ گرام

پسا ہوا کچا پپیتا : دو کھانے کے چمچے

نمک : حسب ذائقہ

مکھن : سو گرام

سلاد پتے ،ٹماٹر : سجانے کے لیے

ترکیب:

چوپر میں مکھن اور جائفل جاوتری کے سوا باقی تمام اجزا ایک جان کرلیں۔ اس آمیزے کو سیخوں پر لگائیں اور دھاگا لپیٹ لیں، انہیں کوئلے میں سینک کر اتار لیں۔ فرائنگ پین میں مکھن گرم کریں، کبابوں کا دھاگا کھول کر انہیں فرائنگ پین پر ڈالیں اور جائفل، جاوتری ملا کر تیز آنچ پر بھون لیں۔ مزیدار کباب سلاد پتے اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں۔

آلو کی بھجیا پوری کے ساتھ

اجزاء:

آلو : آدھا کلو (ابال کر چھلکا اتار لیں اور بھرتہ بنا لیں)

پیاز : دو ڈلی (باریک کٹی ہوئی)

ہری مرچ : چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)

کلونجی : آدھا چائے کا چمچ

چینی : ایک چائے کا چمچ

لال مرچ : پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی : ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ

رائی پسی ہوئی : ایک چائے کا چمچ

نمک : حسب ذائقہ

پودینہ : آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)

ہرا دھنیا : آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا)

کڑی پتا : چند پتے

املی کا رس : آدھی پیالی

لیموں : دو عدد

تیل : آدھی پیالی

ترکیب:

آلو کے بھرتے میں ایک گلاس پانی ملا کر دال کی طرح پتلا کرلیں، پھر اوپر دی گئی ساری اشیاء ملائیں، تیل بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر پانچ منٹ پکاکر اتار لیں۔ مزیدار آلو کی سبزی تیار۔ گرم گرم پوری کے ساتھ پیش کریں۔

میتھی قیمہ

اجزاء:

قیمہ : آدھاکلو

زیرہ پاؤڈر : ایک چھوٹا چمچہ

ہرا دھنیا : ایک گٹھی پتے کاٹ لیں

گرم مسالہ : آدھا چھوٹا چمچہ

ہری مرچ : چار تا پانچ عدد

پیاز : چار عدد سلائس کٹے ہوئے

نمک : حسب ذائقہ

ٹماٹر : چار کٹے ہوئے

ادرک : لہسن دو بڑے چمچے

سرخ مرچ : ایک چھوٹا چمچہ

قصوری میتھی : دو چھوٹے چمچے

ترکیب:

گھی کو گرم کریں۔ پیاز گرم کریں حتی کہ شفاف ہوجائے۔ قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں ، ادرک لہسن، نمک ملا کر اچھی طرح فرائی کریں۔ زیرہ پاؤڈر اور سرخ مرچ ملا دیں۔ ڈھانپ کر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ ٹماٹر، کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کریں۔ اتنا فرائی کریں کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں اور قیمے کے ساتھ اچھی طرح پک جائیں۔ اب ہرے دھنیے کے پتے ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں اور بھون لیں۔ گرم مسالہ، قصوری میتھی ڈال کر چولھے پر سے اتار لیں اور ڈش میں ڈال کر پیش کریں۔

چکن کا دو پیازہ

اجزاء:

چکن : چودہ ٹکڑے ڈیڑھ کلو گرام

تیل : ایک پیالی

کیری : دو عددباریک کٹی

پیاز : چار عدد

ہری مرچ : چار عدد

کڑی پتے : حسب ضرورت

ہلدی : ایک چھوٹا چمچہ

لال مرچ : پسی ایک بڑا چمچہ

ادرک لہسن : پیسٹ ایک بڑا چمچہ

نمک : حسب ذائقہ۔

ترکیب:

اب ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔ پھر پیاز نکال کر اس میں چکن ڈالیں۔ ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔ پھر اس میں پیاز، پسی لال مرچ، کیری، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے بھونیں اور پھر اتار لیں۔ مزے دار چکن دو پیازہ گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

ایرانی چکن و دبٹر رائس

اجزا:

چکن میری نیشن کے لیے:

چکن : آدھا کلو (بغیر ہڈی کا)

پیاز : ایک عدد کٹا ہوا

لہسن : ایک عدد

نمک : حسب ذائقہ

کالی مرچ : ایک چھوٹا چمچہ

زیرہ پاؤڈر : ایک چھوٹا چمچہ

دار چینی پاؤڈر : ایک چھوٹا چمچہ

زعفران ایسنس : آدھا چھوٹا چمچہ

ما یو نیز : دو بڑے چمچے

سرکہ یا لیموں کا رس : تین بڑے چمچے۔

چاول کے لیے :

چاول : ایک کپ ابلے ہوئے

مکھن : دو بڑے چمچے

نمک : ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ

کالی مرچ : ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ

سبزیوں کے لیے:

مکھن : دو بڑے چمچے

نمک : ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ

کالی مرچ : ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ

شملہ مرچ : ایک عدد کیوب میں کٹی ہوئی

پیاز : ایک عدد کیوب میں کٹی ہوئی

ٹماٹر : ایک عدد کیوب میں کٹا ہوا

آلو : ایک عدد ابلا اور کیوب میں کٹا ہوا

ترکیب:

چکن کے لیے:

تمام میری نیٹڈ اجزاء کو چکن کے ساتھ مکس کرلیں اور تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر پیاز اور لہسن کو چکن سے الگ کرلیں۔ چکن کو اسکیورز پر لگا کر باربی کیو یا پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کرلیں۔

چاول کے لیے:

مکھن کو گرم کر کے چاولوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ فرائی کرلیں۔

سبزیوں کے لیے:

مکھن گرم کر کے تمام سبزیوں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کرلیں یہاں تک کہ سبزیاں نرم ہو جائیں۔

سرونگ کے لیے:

چکن، چاول اور سبزیوں کو پلیٹ میں ڈال کر سرو کریں۔

اسپائسی شیزوان چکن سوپ

اجزاء:

چکن اسٹاک : آٹھ کپ،

چکن (بغیر ہڈی اور سلائس: ایک کپ

بندھ گوبھی کٹی ہوئی : ایک کپ

گاجر : ایک عدد کٹی ہوئی

نمک : ڈیڑھ چھوٹا چمچہ

چینی : ایک چھوٹا چمچہ

سویا ساس : چار بڑے چمچے

چلی ساس : دو بڑے چمچے

سرکہ : ایک چوتھائی کپ

ہری مرچ : دو عدد کٹی ہوئی

کارن فلور : چھ بڑے چمچے پانی میں گھلا ہوا

انڈا : ایک عدد پھینٹا ہوا

ہرا دھنیا : آدھا کپ کٹا ہوا

ترکیب:

ایک فرائنگ پین میں چکن اسٹاک کو پکائیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر پانچ منٹ پکائیں، پھر بند گوبھی، گاجر، نمک، چینی، سویا ساس، چلی ساس، سرکہ اور ہری مرچ ڈالیں۔ سوپ گاڑھا کرنے کے لیے اس میں کارن فلور کا پیسٹ شامل کریں۔ آخر میں انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ سوپ نکالنے سے پہلے اس میں ہرا دھنیا شامل کریں پھر سرو کریں۔

فرائیڈ چکن

اجزاء:

مرغی : ایک عدد (بارہ عدد ٹکڑے کر کے)

ثابت لال مرچیں : چھ عدد

سرکہ : ایک بڑا چمچہ

سویا ساس : چار چھوٹے چمچے

بادیہ خطائی کے پھول: دو یا تین عدد

دار چینی : ایک ٹکڑے

ادرک لہسن : دو بڑے چمچے باریک کٹے ہوئے

پیاز : چوکور کٹا ہوا ایک عدد

تیل : چارکپ

کارن اسٹارچ اور چینی دو دو چھوٹے چمچے۔

ترکیب:

چکن کو ڈیپ فرائی کر کے ہلکا سنہری کرلیں۔ دوسرے پین میں چھ بڑے چمچے اسی تیل میں سے لے کر گرم کر کے ادرک، لہسن، پیاز، بادیہ خطائی، دار چینی، لال ثابت مرچیں ڈال کر فرائی کریں اور پھر چکن کے ٹکڑے بھی ڈالیں ساتھ ہی چینی، سویا ساس اور سرکہ بھی ڈالیں۔ ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے کے بعد تیل چھوڑنے لگے تو کارن اسٹارچ تھوڑے سے پانی میں گھول کر ہلائیں اور گریوی کو خشک کرلیں۔ کھلی ڈش میں ڈال کر اطراف میں کھیرے کے پھول بنا کر سجائیں۔

چاکلیٹ کیک

اجزاء:

چینی : دو کپ

دودھ : ایک کپ

مکھن : ایک کپ

انڈے : چار عدد

میدہ : تین کپ

بیکنگ پاؤڈر : ساڑھے تین چھوٹے چمچے

چاکلیٹ پاؤڈر : آدھا کپ،

بادام : ایک کپ کٹی ہوئی۔

ترکیب:

چینی اور مکن کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب اس آمیزے میں ایک ایک کر کے چاروں انڈے شامل کریں اور پھینٹتی جائیں۔ پھر دودھ، چاکلیٹ پاؤڈر اور بادام شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب میدہ اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور لکڑی کے چمچے کی مدد سے ملائیں۔ میدہ شامل کرنے کے بعد آمیزے کو بلینڈر کی مدد سے پیس لیں۔ اس کے بعد بیکنگ کے ایک سانچے کو چکنا کریں اور اس میں تمام آمیزہ انڈیل دیں۔ پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں سانچہ رکھیں اور ۲۵ سے ۳۰ منٹ کے لیے بیک کرلیں۔ جب کیک سانچے کے کناروں کو چھوڑ دے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تیار ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کیک میں چمچہ ڈال کر بھی چیک کر سکتی ہیں۔ اگر ٹوتھ پک خشک نکل آئے تو سمجھیں کہ کیک تیار ہے۔ چاکلیٹ آئسنگ تیار کریں اور جب کیک قدرے ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر آئسنگ پھیلا دیں اور اوپر سے کُٹے ہوئے بادام یا اسٹرابیری بھی ڈالیں۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھیں اور پھر نکال کر پیش کریں۔ خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

گجراتی ڈھوکلا

اجزاء:

ہری مرچ : ۲۰ عدد (کم تاثیر والی)

ہلدی : ایک چٹکی

نمک : ایک چٹکی

سوجی : ۲۵۰ گرام

دہی : ۲۵۰ گرام

مونگ کی دال : ایک کھانے کا چمچ

تیل : دو کھانے کے چمچ

فروٹ سالٹ : ایک کھانے کا چمچ

زیرہ : ایک کھانے کا چمچ

رائی دانہ : ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ : ایک عدد، کتر لیں

کڑی پتہ : دو عدد

تل : ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:کسی بھی اسٹیل کی تھالی کو ایک چائے کے چمچ تیل سے گریس کریں۔ اسٹیمر کو ۲ گلاس پانی ڈال کر چولھے پر ابال لیں۔ ۲۰ عدد ہری مرچوں کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کر تل لیں۔ جب اچھی طرح کرسپی ہوجائیں تو چٹکی بھر ہلدی اور نمک چھڑکیں۔ ایک پیالے میں سوجی، دہی، مونگ کی دال اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ملائیں اور پھر ۱۵ منٹ اسٹیم کر کے چولھا بند کر دیں۔ اس کے بعد ٹرے باہر نکال لیں۔ ایک پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ تیل ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں ایک کھانے کا چمچ رائی کا دانہ، ایک کھانے کا چمچ زیرہ، کتری ہوئی ہری مرچ، دو اسٹکس کڑی پتہ اور ایک کھانے کا چمچ تِل کا بگھار بنائیں۔ اب ڈھوکلے کو بگھار لگا کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ہرا دھنیا اور پسی ہوئی لال مرچ سے گارنش کریں۔ تلی ہوئی مرچوں اور کوکونٹ چٹنی کے ساتھ نوش کریں۔

نوٹ: اسٹیمر کی جگہ آپ کوئی عام دیگچی بھی استعمال کر سکتی ہیں، جس کے اندر پانی ڈال کر اوپر ایک تھالی رکھ دیں اور تھالی میں ڈھوکلے کا مکسچر ڈال دیں پھر دیگچی کو اچھی طرح ڈھک کر اسٹیم پر ڈھوکلا پکائیں ذائقے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

آئس کریم: واٹر میلن

اجزاء : درمیانے سائز کا ایک تربوز کپ

چینی : آدھا کپ

لائٹ کارن سیرپ : آدھا کپ

لیمن جوس : ایک چائے کا چمچ

ترکیب:تربوز کا گودا لیں، اس کا بیج نکالیں، انچ کیوب میں تکڑے کات لیں۔ آدھے تربوز کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کریں۔ درمیانے سائز کے پیالے میں پیوری کیا ہوا تربوز، کارن سیرپ، چینی اور لیمن جوس ملا دیں۔ آمیزہ آئس کریم کنستر میں ڈال دیں۔ آئس کریم میکر میں آئس کریم بنا لیں۔

براؤنی فج آئس کریم

اجزاء : ایوایورینڈ ملک (ایک کین)

کنڈینسڈ ملک : تین چوتھائی کین)

کریم : چار سو گرام پھینٹ لیں

چاکلیٹ سوس : (آدھی پیالی)

چاکلیٹ ایسنس : آدھا چائے کا چمچ

براؤنی : دو ٹکڑے

ترکیب:پہلے ایواپوریٹڈ ملک کو خوب پھینٹ لیں۔ اس کے بعد اسے کنڈینسڈ ملک، کریم، چاکلیٹ ایسنس اور چاکلیٹ سوس کے ساتھ فولڈ کریں۔ پھر اسے ایئر ٹائٹ کنٹینر میں چار گھنٹے کے لیے رکھیں۔ اس کے بعد اسے نکال کر براؤنیز میں فولڈ کریں اور ٹھنڈا کر کے نوش کریں۔

پھل دار آئس کریم

اجزاء:

آم : تین عدد

کیلے : تین عدد

چیکو : چار عدد

دودھ : ایک کلو

ربڑی : ایک کلو

پستے : پچیس گرام

بادام : پچیس گرام

چینی : دو پیالی

الائچی : دو عدد (دانے نکال لیں)

ترکیب: آم، کیلے، چیکو، چینی اور الائچی کو دودھ میں ڈال کر پیس لیں۔ اس طرح ان سب کا مکس شیک تیار کرلیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر ابال آنے تک رکھ دیں۔ ابال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھ کر جمالیں۔ اس کے بعد اس کے اوپر پستے بادام ڈال کر پیش کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں