آملے کا مربہ
اجزاء:
آملہ: دو کلو
چینی: ایک کلو
روح کیوڑہ: حسب پسند
ترکیب:
آملے بڑے بڑے جو کہ بے داغ ہوں لے کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیا جائے اور اس کے بعد پانی میں ایک دن تک بھگوکر رکھیں۔ دوسرے دن پرانے پانی میں سے نکال کر صاف پانی میں ابال لیں اور تھوڑی دیر کے بعد ان کا پانی نچوڑ کر خشک کرلیں۔ چینی کا قوام تیار کرلیں۔ جب شیرہ سخت ہوجائے تو اس مین آملے ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں اور شیرہ جب گاڑھا ہوجائے تو روح کو کیوڑہ ملا کر اتار لیں اور مربے کو ٹھنڈا کر کے مرتبان میں محفوظ کرلیں۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت بخش مربہ تیار ہے جو کہ دل و دماغ اور انسانی جسم کو بے حد تقویت و تازگی عطا کرتا ہے۔
آلو کی چٹنی
اجزاء:
آلو: چار عدد
دہی: دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ: دو عدد
سیاہ مرچ: آدھا چائے کا چمچ
لیمو: ایک عدد
نمک: آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو بال لیں۔ انہیں چھیل کر چھوٹے چھوتے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ہری مرچیں پیس لیں پھر آلو مرچوں کے ساتھ ملائیں۔ اس میں نمک، سیاہ مرچیں اور لیموں کا رس بھی ملا دیں۔ ایک کپ دہی پھینٹ کر اس میں ملا دیں۔ مزیدار چٹنی تیار ہے۔
کھیرے کی چٹنی
اجزاء:
کھیرا: آدھا کلو
پیاز: آدھا کلو
لیموں: ایک عدد
نمک: حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز کو باریک کات لیں، کھیرے کو چھیل کر باریک اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں۔ اور کٹی ہوئی پیاز میں ملا دیں۔ اس پر نمک چھڑکیں اور لیموں کا رس بھی ملا دیں۔
گاجر کی چٹنی
گاجر: ایک پاؤ
پیاز: ایک عدد (چھوٹی)
ادرک: آدھا چمچ (باریک)
لیموں کا رس: ایک چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
ترکیب:گاجروں کو دھوکر صاف کرلیں۔ پھر باریک کاٹ لیں، ان گاجروں کو ادرک اور پیاز کے ساتھ پیس لیں، اس میں ہرا دھنیا ملائیں، لیموں کا رس اور نمک بھی ملالیں۔
گیہوں کا میٹھا
گیہوں: دو کپ (جو گیہوں حلیم کے لیے استعمال ہوتے ہیں)
دودھ: دو گلاس
کوکونٹ: دو کپ (گاڑھا)
چینی: ایک کپ
زعفران: چٹکی بھر
بادام: دس سے پندرہ (چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں)
پستے: دس سے پندرہ (چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں)
کشمش: چند دانے
پانی: دو گلاس
ترکیب:گیہوں کو صاف کر کے ساری رات بھیگو دیں، صبح وہ پانی پھینک دیں۔ گیہوں کو بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی دو گلاس پانی بھی ملا دیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں۔ پھر چھان لیں۔ اس کا گاڑھا سا دودھ نکل آئے گا۔ اس دودھ میں (یعنی گیہوں والے) دودھ کوکونٹ ملک بھی ملا دیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر چولھے پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ آنچ میڈیم رکھیں اور مسلسل چمچ چلاتی رہیں۔ جب ابال آئے تو چینی اور زعفران ملا دیں۔ جب آمیزہ کسٹرڈ کی طرح ہو تو اتار لیں اور ڈش میں نکال لیں۔ بادام پستے اور کشمش سے گارنش کریں اتنا بہترین میٹھا آپ نے اس سے پہلے نہیں کھایا ہوگا۔lll