لذیذ پکوان!

چپلی کباب
اجزاء:بیف کا قیمہ ایک کلو، گندم کا آٹا چار کھانے کے چمچ،لال مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ، پیاز(کٹی ہوئی)ایک عدد، زیرہ ایک چائے کا چمچ،گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں تین عدد، ثابت دھنیا (کوٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ، انڈہ ایک عدد، انار دانہ ایک چائے کا چمچ، تیل ایک چائے کا چمچ، بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ، ٹماٹر(کٹے ہوئے) دو عدد، تیل فرائی کرنے کیلئے حسب ضرورت۔
ترکیب:سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اس میں قیمہ اور باقی سارے اجزاء ڈال کر سب کو خوب اچھی طرح مکس کریں۔ پھر ہاتھوں سے گول کباب بنالیں اور ہلکے تیل میں توے پر انہیں فرائی کریں۔ یاد رہے کہ تلنے سے پہلے درمیان میں ٹماٹر کا ٹکڑا رکھیں اور ٹماٹر والی سائیڈ پہلے فرائی کریں۔ گرم نان اور دہی کے ساتھ چپلی کباب نوش فرمائیں۔
بَہاری قیمہ
اجزاء:قیمہ آدھا کلو،خشخاش ایک کھانے کا چمچ، ناریل ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)، لال مرچ بارہ عدد (گول)، لونگ تین عدد، دار چینی دو ٹکڑے، ہری الائچی تین عدد، کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، گھی یا تیل آدھا کپ، نمک ایک چائے کا چمچ، دہی ایک کپ، پیاز تین چائے کے چمچ (تلی اور پسی ہوئی)، گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا گارنش کے لئے، ہری مرچ گارنش کے لئے۔
ترکیب:خشخاش، ناریل، گول لال مرچ، لونگ، دار چینی اور ہری الائچی کو بھون کر پیس لیں۔ قیمے کو کچا پپیتا اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میری نیٹ کرکے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب گھی یا تیل گرم کرکے اس میں مسالہ، ایک چوتھائی کپ پانی اور نمک ڈال کر چند منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔
پھر اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کردیں اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔ اسے ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔ اس کے بعد پیاز اور گرم مسالہ شامل کرکے کوئلے کا دَم دیں۔ اب اسے ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے کشمیری پراٹھے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں