لہسن کھا کر بینائی تیز کیجیے!

ڈاکٹر صغیر احمد

آپ نے پڑھ رکھا ہوگا کہ لہسن امراض قلب میں افاقہ پہنچاتا ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ غذائی نعمت ہماری بینائی کو کمزور ہونے سے بھی بچاتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ نظر کمزور ہونا فطری بات ہے۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے، وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک طبی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جسم میں کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر کے باعث جنم لینے والی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرنا ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ اس سے بینائی کمزور یا جابھی سکتی ہے۔ تحقیق میں ایسے مرد و زن کو ’’لی پیٹور‘‘ نامی دوا دی گئی جن کی بینائی بڑھتی عمر سے متاثر ہوچکی تھی۔ لی پیٹور انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے۔ دوران تحقیق اکثر لوگوں کی آنکھوں کے نیچے چربی کم ہوئی تو ان کی نظر میں بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن بھی ایک ایسی قدرتی طاقت ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دن میں آدھی توڑی لہسن کھانے سے کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا بلڈ پریشر زیادہ رہے تو جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور بینائی کم ہو جاتی ہے۔ دراصل ہماری آنکھ کی پتلی کو آکسیجن کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے۔ لیکن ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پاتا اور نظر کمزور ہونے لگتی ہے۔ اگر لہسن کو پیس یا چبا کر کھایا جائے تو اس سے نکلنے والے پانی کے باعث ہمارے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہنے سے آنکھ کے افعال ٹھیک رہتے ہیں۔ ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ لہسن کو کسی چمچ یا چاقو سے دبا کر توڑ لیں اور پھر اس کا استعمال کریں، یوں نظر ٹھیک رہے گی۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں