مومن، مومن کا آئینہ ہے

مولانا جلیل احسن ندوی

عَـنْ اَبِیْ ھُـرَیْــرَۃَؓ قاَلَ قاَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ اَلْمُؤْمِنُ مِرْاٰۃُ الْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنُ اَخُو الْمُؤْمِنِ یَکُفُّ عَنْہُ ضَیْعَتَہٗ وَ یَحُوْطَہٗ مِنْ وَرَائِہٖ۔ (مشکوٰۃ)

’’ابوہریرہؓ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان، مسلمان کا آئینہ ہے اور مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس کو بربادی سے بچاتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے اس کا حامی ہوتا ہے۔‘‘

تشریح: ’’مسلمان، مسلمان کا آئینہ ہے‘‘ یعنی اس کی تکلیف کو اپنی تکلیف جانتا ہے، جس طرح اپنی تکلیف پر تڑپتا ہے اسی طرح بھائی کی تکلیف پر تڑپ اٹھتا اور اسے دور کرنے کے لیے بے چین ہوتا ہے ایک دوسری حدیث کے الفاظ اس کی بہترین تشریح کرتے ہیں اِنَّ اَحَدَکُمْ مِرْاٰۃُ اَخِیْہِ فَاِنْ رَایٰ بِہٖ اَذًی فَلْیُمِطْ عَنْہُ ’’تم میں سے ہر ایک اپنے بھائی کا آئینہ ہے تو اگر اسے تکلیف میں مبتلا دیکھے تو اس کی تکلیف دور کردے‘‘ اسی طرح اپنے بھائی کے اندر کوئی کم زوری پائے تو اسے اپنی کم زوری سمجھ کر دور کرے۔‘‘ ۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں