نبیﷺ اپنے گھر میں

ماخوذ

lابن عباسؓ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ السلام نے فرمایا: تم میں سے بہترین آدمی وہ ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتا ہو، اور میں تم میں کا بہترین آدمی ہوں بیویوں کے ساتھ بہترین سلوک کرنے کے لحاظ سے۔‘‘

lاسود بن یزید کہتے ہیں، میں نے حضرت عائشہؓ سے سوال کیا نبی صلی اللہ علیہ السلام جب گھر میں ہوتے تو کیا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا آپؐ اپنے گھر والوں کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے، اور جب نماز کا وقت آتا نماز کے لیے جاتے۔

lعائشہؓ کا بیان ہے، نبی صلی اللہ علیہ السلام اپنے جوتے ٹانک لیتے، اپنے کپڑے سی لیتے، اور اپنے گھر میں وہ سب کام کرتے جو تم میں کا کوئی شخص اپنے گھر میں کرتا ہے، نیز انھوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ السلام انسانوں میں سے ایک انسان تھے، اپنے کپڑوں سے جوں نکالتے، اپنی بکری دوہ لیتے اور اپنے دوسرے کام خود کرتے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں