نعت رسولﷺ

احسان الحق عارف آئمی

حیرت زدہ زمیں ہوئی شمس و قمر ہوئے

امی تھے وہ مگر شہ جن و بشر ہوئے

سورج سے چاند سے ہے نہ تاروں سے روشنی

روشن نبی کے نور سے دیوار و در ہوئے

راہِ وفا میں ان کے رہے ساتھ ساتھ جو

چمکے جہاں میں صاحب فتح و ظفر ہوئے

جن کو نہ راس آئی غلامی حضور کی

دنیا میں وہ جہاں بھی گئے در بدر ہوئے

جنگ و جدال صدیوں سے تھا جن کا مشغلہ

فیض رسول پاکؐ سے شیر و شکر ہوئے

وہ لوگ جو ستاتے رہے رات دن سدا

وہ بھی نبی کی رحمتوں سے بہرہ ور ہوئے

کرتے رہے جو لوگ حریفانہ کشمکش

ان کے تمام بام و در زیر و زبر ہوئے

عارف نہ کرسکیںگے وہ سرکار سے وفا

جو بھی حریص مرتبہ و جاہ و زر ہوئے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں