نعت پاک

فرقان بجنوری

زمیں پر جب خدا کے آخری پیغامبر آئے

فرشتے آسماں سے آمنہ بی بی کے گھر آئے

وہی ہیں شافعِ محشر، وہی ہیں ساقیِ کوثر

جو لے کر حق تعالیٰ کی کتابِ معتبر آئے

بنے گی بات اے لوگو، وہی پھر سے زمانے میں

اگر امت میرے سرکار کی اک راہ پر آئے

پڑھو اے مومنو پیہم درود ان پر سلام ان پر

جو بن کر بینوا و بیکسوں کے چارہ گر آئے

نہ آیا آپ کا آقاؐ کوئی ہم رتبہ و ہمسر

ہزاروں انبیاء آئے، ہزاروں تاجور آئے

کروں گا مدحتِ خیر الوریٰ میں آخری دم تک

نہیں پروا اگر نیزے پہ اے فرقانؔ سر آئے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں