نعت

عرفان وحید

حیات آفریں سب انقلاب ان کے ہیں

ازل سے جو بھی ہیں، روشن نصاب ان کے ہیں

غلام سارے ہی عزت مآب ان کے ہیں

تمام ذرے بنے آفتاب ان کے ہیں

اگرچہ جاں سے گزرنا ہے دشت حق کا سفر

وفا شعار مگر فوزیاب ان کے ہیں

فضا ہے ساری معطر بہ فیض ذکر نبیؐ

مشام جاں میں مہکتے گلاب ان کے ہیں

انہی کی نعت مسلسل جسے کہیں قرآن

سخن خدا کا، ثناؤں کے باب ان کے ہیں

ہمیں توازن فکر و عمل ملا ان سے

دورنِ ذات کھلے میں جو باب ان کے ہیں

ہماری نیند سدا ان کی تشنۂ دیدار

ہماری جاگتی آنکھوں میں خواب ان کے ہیں

جہاں میں لوگ وہی خوش نصیب ہیں عرفان

درِ نیاز سے جو باریاب ان کے ہیں

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146