پرتوِ ذوالجلال آقاؐ ہیں
رحمتِ لا زوال آقاؐ ہیں
فرش سے لے کے عرشِ اعظم تک
میرے رب کا جمال آقاؐ ہیں
مرسلوں کے امام صل اللہ
بندئہ باکمال آقاؐ ہیں
کاروانِ حیات بھٹکے کیوں؟
رہبرِ لا مثال آقاؐ ہیں
ختم ہے جن پہ رحمتِ عالم
میرے وہ خوش خصال آقاؐ ہیں
خوف کس بات کا مجھے خالد
حاصلِ جان ومال آقاؐ ہیں