[wpdreams_ajaxsearchpro id=1]

پانچ باتیں

ماخوذ

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

خَمْسٌ بِخَمْسٍ قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ (صَلَّی اللّٰہ علیْہ وَسلَّم) وَ مَا خَمْسٌ بِخَمْسٍ؟ قَالَ مَا نَقَضَ قَوْمٌ اَلْعَھْدَ اِلاَّ سُلِّطَ عَلَیْھِمْ عَدُوُّھُمْ، وَماَ حَکَمُوْ بِغَیْرِ مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ اِلاَّ فَشَا فِیْھِمْ اَلْفَقْرُ، وَلاَ ظَھَرَتْ فِیْھِمُ الْفَاحِشَۃُ اِلاَّ فَشَا فِیْھِمُ الْمَوْتُ وَلاَ مَنَعُوْا الزَّکٰوۃَ اِلاَّ حُبِسَ عَنْھُمُ الْمَطَر وَلاَ طَفَّفُوْ اَلْمِکْیَالَ اِلاَّ حُبِسَ عَنْھُمُ النَّبَاتُ وَاُخِذُوْا بِالسَّنِیْنِ (ہیثمی۔ مجمع الزوائد: ج 3، ص 203، رقم 4346)

پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے آتی ہیں۔ صحابہ نے پوچھا وہ پانچ چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

1۔ جب کوئی قوم عہد توڑتی ہے تو اللہ اس پر اس کے دشمن کو مسلط کردیتا ہے۔

2۔ جب وہ اللہ کے نازل کردہ احکام کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو اس میں فقر (افلاس) پھیل جاتا ہے۔

3۔ جس قوم میں بے حیائی پھیل جاتی ہے اس میں موت کی کثرت ہوجاتی ہے۔

4۔ جو قوم زکوٰۃ کی ادائیگی سے انکار کرنے لگتی ہے، اس سے بارش روک لی جاتی ہے۔

5۔ جب وہ ناپ تول میں کمی بیشی کرنے لگتی ہے، تو اس کی زمین سے روئیدگی روک لی جاتی ہے اور اسے قحط میں مبتلا کردیا جاتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں