پانچ چیزیں

شمس خان مصباحی

عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے آتی ہیں۔ صحابہ نے پوچھا۔ وہ پانچ چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

1۔ جب کوئی قوم عہد توڑتی ہے تو اللہ اس پر اس کے دشمن کو مسلط کردیتا ہے۔

2۔ جب وہ اللہ کے نازل کردہ احکام کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو اس میں فقر (افلاس) پھیل جاتا ہے۔

3۔ جس قوم میں بے حیائی پھیل جاتی ہے اس میں موت کی کثرت ہوجاتی ہے۔

4۔ جو قوم زکوٰۃ کی ادائیگی سے انکار کرنے لگتی ہے، اس سے بارش روک لی جاتی ہے۔

5۔ جب وہ ناپ تول میں کمی بیشی کرنے لگتی ہے، تو اس کی زمین سے روئیدگی روک لی جاتی ہے اور اسے قحط میں مبتلا کردیا جاتا ہے۔ (ہیثمی۔ مجمع الزوائد: ج 3، ص 203، رقم 4346)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146