پیچیدہ امراض کا شہد اور دار چینی سے علاج

ڈاکٹر آصف محمود

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے شہد کے بارے میں فرمایا ہے کہ ’’اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔‘‘

آیورویدک اور طب یونانی میں شہد کو تمام بیماریوں کے علاج کے لیے رام بان یعنی اکسیر قرار دیا گیا ہے۔ جدید تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ’’شہد‘‘ میں واقعی شفا ہے۔ کنیڈا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ’’شہد‘‘ اور ’’دار چینی‘‘ کے مرکب سے بہت ساری بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ جن میں سے بعض کا ذکر درج ذیل ہے:

جوڑوں کا درد

٭ ایک چمچ شہد، دو چمچ نیم گرم پانی اور آدھا چمچ دار چینی کا سفوف لے کر اس کا پیسٹ بنالیں اور اس کو صبح شام دکھتے جوڑوں پر لگائیں، چند دنوں میں درد اور سوزش سے افاقہ ہوگا۔

٭ جوڑوں کے درد کے مستقل ،مریض روزانہ صبح شام ایک کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ایک چمچ دار چینی کا سفوف ملا کر استعمال کریں۔ اس سے بیماری میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اس نسخہ پہ عمل کرنے سے جوڑوں کے درد کے ۲۰۰ مریضوں کی درد اور سوزش ایک ہفتے کے استعمال سے کم ہوگئی اور انھوں نے چلنا پھرنا شروع کر دیا۔

گنجاپن

سر پہ بال اگانے کے لیے زیتون کے تیل کے دو چمچ، ایک چمچ شہد ایک چمچ سفوف دار چینی لے کر پیسٹ بنائیں اور نہانے سے پندرہ منٹ پہلے سر پر لگائیں ار اس کے بعد سر دھوئیں۔

مثانے کا انفکشن

’’مثانے‘‘ کے انفکشن کے علاج کے لیے ایک چمچہ دار چینی کا سفوف اور ایک چمچہ شہد نیم گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر استعمال کریں۔ اس سے مثانے میں انفکشن کرنے والے جراثیم کا خاتمہ ہوگا اور پیشاب میں آنے والی پروٹین بھی کم ہوجائے گی مگر اس نسخے کا استعمال کم از کم ایک مہینے تک ضرور کریں۔

دانت کا درد

دانت کا درد دور کرنے کے لیے ایک چمچ سفوف دار چینی اور پانچ چمچ شہد لے کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔ دانتوں کے درد اور سوزش سے افاقہ ہوگا۔

کولیسٹرول میں کمی

دو چمچہ شہد، دو چمچہ (چائے والے) سفوف دار چینی کو ایک کپ چائے کے گرم قہوہ میں ڈال کر روزانہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول کی سطح میں خاطر خواہ کمی ہوجاتی ہے۔

نزلہ، زکام، فلو

نزلہ، زکام اور فلو کی صورت میں ایک چمچ نیم گرم شہد میں ایک چوتھائی چمچ سفوف دار چینی ڈال کر صبح شام تین دن استعمال کریں۔ یہ نسخہ پرانی کھانسی کے لیے بھی مفید ہے۔

اسپین میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد میں موجود ایک قدرتی عنصر فلو کے وائرس کو ختم کرتا ہے۔

مردانہ کمزوری اور بانجھ پن

٭ مردانہ کمزوری کے مریض روزانہ سونے سے پہلے دو چمچ شہد استعمال کریں۔ چین، جاپان او رمشرق بعید کے ممالک کی وہ عورتیں جنہیں حمل نہیں ٹھہرتا، سفوف دار چینی استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ آدھا چمچ سفوف دار چینی اور آدھا چمچ شہد روزانہ استعمال کرنے سے بھی حمل ٹھہرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

٭ میری لینڈ امریکہ میںایک جوڑے نے جن کے ہاں گزشتہ چودہ سال سے اولاد نہیں ہو رہی تھی۔ اوپر والے نسخہ کو چند ماہ تک استعمال کیا اور مثبت نتیجہ دیکھا۔

معدے کی خرابی

منہ سے بدبو اور بدبودار سانس دور کرنے کے لیے گرم پانی میں شہد او رسفوف دار چینی ڈال کر صبح غرارے کریں۔

السر

٭ شہد اور دار چینی کے مرکب کا باقاعدہ استعمال معدے کے امراض کا خاتمہ کرتا ہے اور معدے کو گیس اور السر سے بچاتا ہے۔

٭ دو چمچ شہد میں تھوڑا سا دار چینی کا سفوف چھڑک کر کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے بدہضمی، کھٹے ڈکار اور منہ سے بدبو کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

دل کے امراض

سفوف دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر لگا کر استعمال کرنے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ دل شہد کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔ امریکہ اور کنیڈا میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد اور سفوف دار چینی کے پیسٹ کے روزانہ استعمال سے دوران خون میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

مدافعتی نظام

سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق شہد اور سفوف دار چینی کے مرکب کے باقاعدہ استعمال سے جسم کا مدافعاتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد کے باقاعدہ استعمال سے خون کے سفید جرثومے مضبوط ہوتے ہیں اور یوں وہ مختلف قسم کے جراثیم، بیکٹیریا اور فنجائی کے خلاف لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

بڑھاپے پر قابو

٭ شہد اور سفوف دار چینی کو چائے میں ڈال کر استعمال کرنے سے جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ اس سے جلد ترو تازہ اور جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔

٭ چار چمچ شہد، ایک چمچ سفوف دار چینی تین کپ گرم پانی میں ملا کر چائے بنالیں اور اس کو دن میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔ اس سے جسم میں چستی اور تازگی آئے گی۔

کیل مہاسے اور انفکشن

٭ کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنے کے لیے تین چمچے شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی کا پیسٹ بنا کر سونے سے پہلے کیل مہاسوں پر لگائیں (دو ہفتے تک) اور صبح اٹھ کر گرم پانی سے دھولیں۔ کیل مہاسوں اور چھائیوں سے نجات ملے گی۔

٭ شہد اور سفوف دار چینی کا برابر مقدار میں پیسٹ بنا کر لگانے سے جلد کے انفکشن مثلاً خارش، ایگزیما وغیرہ بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

وزن میں کمی

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی ملا کر روزانہ سونے سے پہلے اور صبح نہار منہ استعمال کرنے سے وزن میں خاطر خواہ کمی ہوجاتی ہے۔ اس نسخہ کا استعمال کم از کم تین ماہ تک کیا جائے۔

تھکاوٹ

٭ تھکاوٹ، بے چینی اور پژمردگی دور کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد، 1/4 چمچ سفوف دار چینی ملا کر روزانہ صبح اور دوپہر تین بجے استعمال کریں۔

(روز نامہ ایکسپریس سے ماخوذ)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں