تو ہر گھر میں طرح طرح کے کھانے بنائے اور کھائے جاتے ہیں اور ان کھانوں میں استعمال ہونے والے بہت سے اجزا انسان کی صحت اور خوب صورتی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ جن کا ذکر میں آج کر رہی ہوں، وہ اجزا گھریلو معالج کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ دوا کے مقابلے میں یہ چیزیں نہایت سستی اور اثر کے اعتبار سے زیادہ تیز ہوتی ہیں اور ہر گھر میں موجود بھی ہوتی ہیں۔
* ہرا دھنیا تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہونے والی چیز ہے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ طبعی اور غذائی ماہرین کے مطابق، ہرے دھنیے کے استعمال سے بلڈ پریشر اور ہڈیوں کے مرض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اوراس کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
* پودینہ جگر، گردہ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے یہ پیٹ کے درد میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پیشاب آور ہے۔ انار دانہ کے ساتھ اس کی چٹنی مزے دارتو ہوتی ہے، ساتھ ہی کھانے کو ہضم بھی کرتی ہے۔
* پیاز کو گرم کہا جاتا ہے۔ پیاز کے فوائد میں سب سے بڑا فائدہ ہے یہ کہ اگر اسے کوٹ کر پھوڑے پھنسی پر لگایا جائے تو زخم کو صاف اور جلد کو ٹھیک کرتی ہے، یہ متلی قے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔
* ٹماٹر: بھوک لگاتا ہے، کھانے کو ہضم کرتا ہے، جسم کو قوت دیتا ہے، چہرے کی خوب صورتی میں اضافہ کرتا ہے، قبض کشا ہے البتہ اس کا چھلکا اتار کر کھانا چاہے۔
* زیرہ سیاہ :بلغم خارج کرتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے، سفید زیرہ طاقت بخش ہے۔
* چاول: ہر قسم کے چاول زود ہضم ہوتے ہیں، اْبلے ہوئے چاولوں کا پانی پیچش اور دست میں مفید ہے۔ چاول گرمی کی حدت دور کرتا ہے۔ دوسرے تمام اناج کی نسبت چاول کم طاقت کا حامل ہے البتہ اسے دودھ کے ساتھ کھیر کی طرح پکا کرکھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ پیاس میں مفید ہے،کھانسی اور دمے میں فائدے مند ہے۔
* جو کا ستو گرمی میں جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے اور اس کی روٹی جسم کو سلم کرتی ہے۔
* ادرک سے بھوک تیز اور قبض ختم ہوتی ہے۔ اس سے بادی بھی دور ہوتی ہے، گوبھی، دال ماش وغیرہ میں لازمی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ ادرک کی چائے کھانسی میں بے حد مفید ہے۔***