چٹخارے دار

ماخوذ

میکسیکن چکن

اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، ہری شملہ مرچ ایک عدد، لال شملہ مرچ ایک عدد، ابلے ٹماٹر تین عدد، تازہ لال مرچ پانچ عدد، چکن کی یخنی ایک چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، اور یگانو آدھا چائے کا چمچہ، مکھن دو کھانے کے چمچے، تیل دو کھانے کے چمچے ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچے، باریک کٹا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب

٭ … پہلے آدھا کلو چکن بریسٹ کے کیویز کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

٭ … اب کرا ہی میں دو کھانے کے چمچے تیل اور دو کھانے کے چمچے مکھن گرم کر کے اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن کیوبز، ایک عدد چھوٹی کٹی ہری شملہ مرچ، ایک عدد چھوٹی کٹی لال شملہ مرچ، پانچ عدد چوپڈ تازہ لال مرچ، اور دو کھانے کے چمچے باریک کٹا ہرا دھنیا شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ … پھر اس میں ایک کپ چکن کی یخنی، دو کھانے کے چمچے ٹومیٹو کیچپ، آدھا کپ ٹماٹر کا پیسٹ اور دو عدد ابلے ہوئے چوپ ٹماٹر شامل کردیں۔

٭ … پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ پسا زیرہ، حسب ذائقہ نمک اور آدھا کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر ۱۰ سے ۱۲ منٹ تک دم دیں۔

٭ … پھر ڈھکن ہٹا کر دو سے تین منٹ تک مزید بھونیں، مزے دار میکسیکن چکن تیار ہے۔

شیش تاؤک (لبنانی سیخ کباب)

اجزاء: بون لیس چکن، ایک عدد، پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ، انڈا ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، دہی آٹھ کھانے کے چمچ، سفید مرچ ایک چائے کا چمچ، کچی پسی ہوئی پیاز دو کھانے کے چمچ، اور یگانو ایک چائے کا چمچ، بھنا ہوا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ، جائفل پاؤڈر ایک چٹکی، گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ۔

ترکیب:

چکن کیوبز میں کاٹ لیں اور اوپر دیے ھوئے تمام اجزاء لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر سیخوں پر لگا کر پہلے سے ۱۸۰ ڈگری پہ گرم کیے ھوئے اوون میں پچیس سے تیس منٹ کے لیے بیک کرلیں یا گرل کر لیں۔ جب تیار ہوجائیں تو لبنانی لہسن کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔

جھینگوں کے تکّے

اشیاء:

بڑے جھینگے … بارہ عدد، لہسن (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس… دو چائے کے چمچ، سرخ مرچ کا سفوف … آدھا چائے کا چمچ، تل ایک چوتھائی کپ، نمک حسب ذائقہ ثابت سرخ مرچ، ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

جھینگوں کو دھوکر صاف کرلیں اور ان پر لیموں کا رس لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک چائے کا چمچ تل پیس لیں، پھر اسے ایک چائے کے چمچ کے ساتھ یکجا کر کے باقی اجزاء کو بھی اس میں شامل کرلیں۔ جھنیگوں پر اس آمیزے کا لیپ کرلیں اور ڈھانپ کر آدھے گھٹنے کے لیے رکھ دیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے پھرا ٓنچ کم کردیں اور جھینگوں پرباقی ماندہ تل لگا کر انہیں تل کر خستہ اور سنہری مائل بھورے رنگ کا کرلیں اسے باریک کٹے ہوئے دھنئے سے سجا کر مرچوں کی چٹنی کے ہمراہ پیش کریں۔

میکسیکن پوٹیٹوز

اجزاء: آلو، آدھا کلو، پیاز ایک عدد، زیتون (بلیک) چھ عدد، ہری مرچ چھ عدد،لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ، پیپر پکا آدھا چائے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ، دار چینی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچہ، لہسن دو کانے کے چمچے، تیل چار کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

چوکور کٹے ہوئے آلوؤں کو گرم پانی میں چار سے پانچ منٹ ابالیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر دو منٹ تک پکائیں پھر اس میں پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، پیپر پکا، نمک اور پسی ہوئی دار چینی شامل کردیں۔ اس کے بعد آلو ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری مرچ اور زیتون ڈال کر چولہا بند کردیں۔

میٹھے ٹوسٹ

اجزاء: ڈبل روٹی آدھی، انڈے دو عدد، چینی حسب ضرورت، انڈوں کو توڑ کر خوب پھینٹ لیں اور ان میں حسب پسند چینی ملائیں اب ان انڈوں میں ڈبل روٹی ڈبو ڈبو کر گھی میں تلتے جائیں۔ دونوں اطراف بادامی ہوجائیں تو اتار لیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں