چٹخارے

شائزہ

سرخ مرچوں کی چٹنی

اجزاء: سرکہ آدھا سیر، سرخ مرچ حسب ضرورت، نمک حسب ضرورت، چٹنی حسب ضرورت۔

ترکیب: سرخ مرچیں ڈنڈیوں سمیت دھوکر کسی کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ خشک ہوجائیں پھر ان مرچوں کو کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر اتنا سرکہ ڈالیں کہ مرچیں اچھی طرح بھیگ جائیں۔ دو روز تک اسی طرح چھوڑ دیں۔ اس کے بعد مرچیں سرکہ سے نکال کر خوب باریک کر کے پیس لیں۔ تھوڑا سا نمک اور چینی بھی ملا دیں۔ جب مرچیں بالکل باریک ہوجائیں تو تھوڑا سا سرکہ بھی ڈال کر گاڑھی سی چٹنی بنالیں اور بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ یہ چٹنی ہر کھانے کے ساتھ استعمال ہوسکتی ہے۔

ناریل کی چٹنی

ناریل کی چٹنی بنانے کے لیے ایک گٹھی ہرا دھینا، دوہری مرچیں، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ، چار کھانے کے چمچ، پسا ہوا ناریل دو سے تین کھانے کے چمچ، لیموں کا رَس اور حسب ذائقہ نمک ملاکر پیس لیں۔

ٹماٹر کی چٹنی

چھ سے آٹھ عدد ٹماٹر (کٹ لگا کر پہلے ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں پھر ٹھنڈے پانی میں رکھ کر چھلکا اتار لیں) پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، لہسن کچلا ہوا تین سے چار جوئے، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، آئل تین کھانے کے چمچ، ان تمام چیزوں کو ملا کر اتنی دیر ملا کر پکائیں کہ چٹنی گاڑھی ہوجائے۔ اچھی طرح ٹھنڈی کر کے صاف خشک بوتل میں بھر کر فرج میں رکھ دیں۔

پھول گوبھی منچورین

اجزاء: پھول گوبھی ایک عدد درمیانی، انڈے دو عدد، کارن فلور تین کھانے کے چمچے، ہری مرچیں چار عدد (لمبی کاٹ لیں) پائن ایپل جوس آدھا کپ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ، چکنی یخنی ایک کپ، ٹماٹر کیچپ آدھا کپ، گڑ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ، آئل تلنے کے لیے حسب ضرورت۔

ترکیب:

ایک پیالے میں انڈے، نمک اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور ڈال کر پھینٹ لیں۔ پھول گوبھی کے پھول الگ کرلیں، فرائی پین میں آئل گرم کریں اور پھول گوبھی کے پھول باری باری انڈے کے بنائے گئے آمیزے میں ڈبو کر گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں۔ اب ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر کیچپ، کالی مرچ، یخنی، گڑ پائن ایپل جوس ڈال دیں۔ واضح رہے کہ گڑ ڈالنے سے سوس کا رنگ سرخ ہوجائے گا۔ جب آمیزے میں ابال آجائے تو بقایا ایک چمچ کارن فلور تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے اس میں شامل کردیں۔ جب سوس گاڑھی ہوجائے تو اس میں ہری مرچ، پائن ایپل جوس، اجینو موتو اور تلی ہوئی گوبھی ڈال دیں اور دو سے تین منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پھول گوبھی بھی سن چورین تیارہے۔ فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔

آلوؤں کے لمبوترے کباب

اجزاء: آلو ۷۵۰ گرام، کریم یا مکھن دو کھانے کے چمچ، انڈے تین عدد، خشک بریڈ کرامز ڈیڑھ کپ، خشک میدہ حسب ضرورت، تلنے کے لیے تیل، نمک و سیاہ مرچ حسب ضرورت۔

ترکیب:

آلو چھیل کر اور کاٹ کر نمک ملے پانی میں اُبال کر میش کر لیں۔ گرم گرم آلوؤں میں مکھن یا کریم، نمک، سیاہ مرچ اور تین میں سے ایک انڈہ پھینٹ کر ملادیں۔ (اگر چکن ملانا چاہیں تو ریشہ ریشہ کر کے ملالیں) ایک ڈش میں اس مرکب کو پھیلا کر ہموار کرلیں اور آدھ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ سارے مرکب کو برابر حصوں میں کاٹ کر تین تین انچ لمبے رولز کی شکل دے دیں۔ خشک میدے میں رول کریںِ پھر انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرامز میں رول کر کے ایک ٹرے میں رکھیں اور تقریباً دو گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے ان لمبوترے کبابوں کو ڈیپ فرائی کر کے سوراخ دار چمچ سے نکالیں اور ٹشو پیپر پر رکھتے جائیں۔ ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں