چیونٹیوںسے پریشان کیوں؟

؟؟

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی چیونٹیاں گھر میں ہر جگہ نظر آنے لگتی ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ گھر میں موجود چند معمولی چیزوں سے آپ چیونٹیوں کے مسئلے پر قابو پاسکتی ہیں؟ جی ہاں! واقعی چند گھریلو نسخے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ چیونٹیوں سے نجات پاسکتی ہیں۔

اپنے کچن کی الماریوں اور گھر میں جہاں بھی چیونٹیاں نظر آتی ہیں وہاں آٹے کی کچھ مقدار کو ایک لائن کی شکل میں چھڑک دیں اس سے چیونٹیاں اس لائن کو عبور نہیں کرسکیں گی۔

لیموں

آپ کو کسی ایسے اسپرے کی ضرورت نہیں جو چیونٹیوں کو کچن سے دو ررکھ سکے۔ سب سے پہلے تو لیموں کا عرق کچھ مقدار میں فرش اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں، اس کے بعد ایسے کسی سوراخ یا دراز میں اس عرق کو ڈالیں جہاں سے چیونٹیاں آتی ہوں۔ آخر میں لیموں کے چھلکے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیرونی دروازے کے گرد رکھ دیں، چیونٹیاں دور ہوجائیں گی۔ لیموں لال بیگ اور پسو وغیرہ کے لیے بھی کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت دو لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں۔ اس طرح لال بیگ ختم ہوجائیں گے کیوں کہ انہیں اس کی خوشبو پسند نہیں ہوتی۔

مالٹے

اپنے باغ، صحن اور گھر کے مختلف حصوں سے چیونٹیوں کو دور بھکانے کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو بلینڈر میں پیس لیں اور پھر ایک کپ گرم پانی میں ملا لیں۔ اس سلوشن کو متاثرہ جگہوں پر چھڑک دیں، اس سے چیونٹیاں نہیں آئیں گی۔

مرچیں: گرمیوں میں چیونٹیاں اکثر چینی تلاش کرتی ہیں انہیں مرچوں کا مزہ دیں۔ پسی ہوئی سرخ مرچ کو ان جگہوں پر چھڑکیں جہاں چیونٹیاں بہت زیادہ ہوں، چیونٹیوں کے بل میں سرخ مرچوں کو کچھ مقدار میں ڈال دیں، وہ غائب ہوجائیں گی۔

نمک:اگر گھر میں ہر جگہ چیونٹیاں نظر آرہی ہیںتو نمک کو ان کے گزرگاہوں میں چھڑک دیں، چیونٹیاں اس جگہ پر نہیں آئیں گی۔

ٹالکم پاؤڈر:چیونٹیوں کا بھگانے کے لیے ٹالکم پاؤڈر کو گھر کے کونوں اور داخلی مقامات جیسے دروازوں اور کھڑکیوں میں چھڑک دیں۔

سرکہ:پانی اور سفید سرکے کی یکساں مقدار کو ایک اسپرے بوتل میں ملائیں، پھر اس کو ان حصوں پر چھڑکیں جہاں چیونٹیاں بہت زیادہ آتی ہیں۔ ان کو سرکے کی مہک پسند نہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں