کیا آپ چھپکلی سے خوف زدہ ہیں

ماخوذ

چھپکلیاں مکروہ اور نقصان وہ حشرات کو کھاتی ہیں، اس کے باوجود انھیں انسان دوست کہا جاسکتا ہے۔ گھر میں خواتین جب لال بیگ یا چھپکلی کو دیکھتی ہیں تو خوف سے چیخنے لگتی ہیں، اب ان کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اس لیے کہ ہم ذیل میں ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جن پر عمل کر کے آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

پیاز

پیاز کو دیکھ کر ہم تو نہیں، البتہ چھپکلیاں ضرور خوف زدہ ہو جاتی ہیں۔ ایک پیاز لے کر چند ٹکڑے کرلیں۔ پھر انھیں ایسے گوشوں میں دھاگا باندھ کر لٹکا دیں، جہاں چھپکلیوں کے چھپنے کا امکان ہو۔ پیاز کی بو چھپکلیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور وہ اس جگہ کو چھوڑ دیتی ہیں۔ پیاز کے ٹکڑوں کو خشک ہونے کے بعد پھینک دیجیے اور ان کی جگہ تازہ پیاز کے ٹکڑے لٹکا دیجیے۔

انڈوں کے چھلکے

چھپکلیاں جہاں مستقل طور پر رہتی ہوں، وہاں انڈون کے خالی چھلکے لٹکا دیں۔ چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں گی۔ یہ سوچ کر کہ ان کے علاوہ بھی وہاں کوئی اور مخلوق آگئی ہے، لہٰذا وہ اس جگہ کو چھوڑ دیتی ہیں۔ انڈوں کی جگہ کو تبدیل کرتے رہیے۔ پھر ہر ماہ ان چھلکوں کو پھینک کر ان کی جگہ نئے چھلکے لٹکا دیں۔

لہسن

پیاز کی طرح لہسن سے بھی چھپکلیاں بھاگ جاتی ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں: ایک یہ کہ لہسن چھیل کر اس کی پوتھیاں باندھ کر ان جگہوں پر لٹکا دیں، جہاں سے ان کے آنے کا امکان ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیاز اور لہسن کا پتلا آمیزہ تیار کر کے اسے اسپرے میں ڈال دیں اور ایسی جگہوں پر اسپرے کر ڈالیں، جہاں چھپکلیاں رہتی ہیں یا جہاں سے ان کے آنے کا خطرہ ہو۔

کافی پاؤڈر کی گولیاں

کافی کو لے کر پیس لیجیے اور اس میں پسا ہوا تمبا کو ملا لیجیے۔ پانی میں یہ آمیزہ گھول کر اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیجیے۔ پھر خلال کرنے والی چھوٹی تیلیاں لے کر ان کے نوک دار سروں پر گولیاں لگا کر انھیں اس مقام پر لٹکا دیجئے، جہاں چھپکلیاں آتی جاتی ہیں۔ اگر چھپکلی ان گولیوں کو کھائے گی تو چند منٹ بعد مر جائے گی۔

کافور کی گولیاں

کیڑوں اور حشرات کو بھگانے کے لیے کپڑوں کی الماری میں کافور کی گولیاں ڈالی جاتی ہیں۔ چھپکلیوں کو بھکانے کے لیے بھی یہی طریقہ آزمائیے۔ ان گولیوں کو باورچی خانے کے برتنوں کی الماری میں ڈال دیجیے، مگر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیے۔ یہ گولیاں بچوں کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

کالی مرچ کا اسپرے

چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے پسی ہوئی کالی مرچ کے محلول سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ کالی مرچ پیس کر پانی میں ملا لیجیے۔ پھر ان جگہوں پر اسپرے کر دیجیے، جہاں چھپکلیوں کے رہنے کا امکان ہو، خاص طور پر باورچی خانے میں ضرور اسپرے کیجیے۔ باورچی خانے کے برتنوں کی الماری کے چاروں طرف اور چولھے کے نیچے، جہاں ان کے رہنے کی جگہ ہے، ان جگہوں پر بھی ضرور اسپرے کیجیے۔ کالی مرچ کی بو چھپکلیوں کے لیے ناگوار ہوتی ہے، اس لیے آپ جہاں اس کا اسپرے کریں گے، چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں گی۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146