ہم !
قرآن گھر میں ہے مگر ہم پڑھتے نہیں
ذرا بھی اللہ کا خوف ہم کرتے نہیں
زلزلے کے جھٹکوں سے اٹھ جاتے ہیں فوراً
سن کر اذان کبھی ہم اٹھتے نہیں
جب آتی ہے مصیبت تو اللہ یاد آتا ہے
ورنہ تو کبھی سجدے میں سر رکھتے نہیں
کانوں میں اذان کی بھلا کیسے آواز آئے
بند تو کبھی ٹی وی ہم کرتے نہیں
صورت سے تو انسان نظر آتے ہیں لیکن
سیرت سے تو مسلمان ہم لگتے نہیں
مسیح اللہ خالد پربھنی (درجہ ششم)
کم وقت میں زیادہ نیکیاں
٭ جب کوئی آپ کا حال پوچھے تو کہیں … الحمد للہ
٭ جب کوئی خوبصورت چیز دیکھیں تو کہیں … ماشاء اللہ یا تبارک اللہ
٭ جب کسی کام کا ارادہ کریں تو کہیں … انشاء اللہ
٭ جب کوئی تعجب والی بات سنیں تو کہیں … سبحان اللہ
٭ جب فون ریسیو کریں تو ہیلو کے بجائے … السلام علیکم کہنے کی عادت ڈالیں۔
خورشید (جدہ)
ھیرے موتی
٭ ضمیر ہمارے اندر کی اس آواز کا نام ہے جو ہمیں خبر دار کرتی ہے کہ کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے۔
٭ مرجھائے ہوئے پھول بہار میں تازہ ہوسکتے ہیں لیکن گزرے ہوئے دن کبھی لوٹ کر نہیں آتے۔
٭ سب سے بہتر لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے۔
٭ ہمیشہ اللہ کا ڈر دل میں رکھو کہ وہ ہر وقت دیکھ رہا ہے۔
٭ ادب انسان کا زیور ہے۔
٭ خیرات، مال میں اضافہ کرتی ہے۔
٭ رشوت، انصاف کو کھا جاتی ہے۔
٭ جھوٹ، رزق کو کھا جاتا ہے۔
٭ صدقہ، حادثاتی موت سے بچاتا ہے۔
صادقہ (ارے ہلی)
خوش کلامی
٭خوش کلامی ایسا جوہر ہے جو سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرلیتا ہے۔ (پاسکل)
٭ میں تصنع اور بناوٹ سے الفاظ کا جادو جگانے سے قاصر ہوں، لیکن خوش کلامی سے لوگوں کا دل موہ لیتا ہوں۔ (شیکسپئر)
٭ خوش کلامی صراط مستقیم کی طرف لے جاتی ہے اور بدکلامی ناہموار راستوں کی طرف لے جاتی ہے۔ (جانسن)
مرسلہ:نازش خان
حکیم لقمان نے کہا
٭ جب کسی بزرگ سے ملنے جاؤ تو سلام کرکے ادب سے ایک طرف بیٹھ جاؤ۔
٭برے لوگوں سے ہمیشہ پناہ مانگتے رہو۔
٭ جب تک کسی بات پر مجبور نہ ہوجاؤ بالکل مت ہنسو۔
٭بلامقصد کسی طرف قدم نہ اٹھاؤ۔
٭دو چیزیں سامنے ہوں تو پہلے آسان چیز کو اختیار کرو۔
مرسلہ: نور محمد
انمول موتی
٭ شاید کے تم اس شخص کو بھول جاؤ جس کے ساتھ تم ہنسے ہو، لیکن اس کو ہرگز فراموش نہیں کروگے جس کے ساتھ رو رہے تھے۔
٭ صرف بے غرض دوستی ہی وہ پھول ہے جس میں کانٹے نہیں ہوتے۔
٭ اپنی کامیاب زندگی کے حسین واقعات کے ایسے خوش نما پھول بکھیرو کہ لوگ انھیں چننے کی کوشش کریں۔
٭ دنیا میں اگر ایک پرخلوص دوست مل جائے تو زندگی سکھ سے بسر ہوجاتی ہے۔
٭ آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھا جائے۔
مرسلہ: سید اقبال رضا زیدی
کرنیں
٭ماں باپ کی خوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں نجات ہے۔
٭انسان سے امیدیں قائم کرنے کے بجائے اللہ کے سامنے انکساری کرو۔
٭ایمان کے بعد افضل ترین نیکی اللہ کی مخلوق کو آرام پہنچانا ہے۔
٭ہر چیز کے ثواب کا اندازہ ہے مگر صبر کا ثواب بے اندازہ ہے۔
٭ اللہ سے ڈرتے رہو کہ خوف خدا تمام نیکیوں کی جڑ ہے۔
مرسلہ:راشدہ نور
اللہ کی یاد
٭ تم مجھ کو اطاعت کے ساتھ یاد کرو میں تم کو اپنی رحمت اور مغفرت کے ساتھ یاد کروں گا۔
٭ تم مجھ کو عاجزی کے ساتھ یاد کرو میں تم کو اپنی فضیلت کے ساتھ یاد کروں گا۔
٭تم مجھ کو لوگوں کی جماعت میں یاد کرو میں تم کو فرشتوں کی جماعت میں یاد کروں گا۔
٭ تم مجھ کو خوشحالی میں یاد کرو میں تم کو تنگی اور بیماری میں یاد کروںگا۔
٭ تم مجھ کو زندگی میں یاد کرو میں تم کو آخرت میں یاد کروں گا۔
مرسلہ:عصمت ناز
………
٭دوست کو اچھے نام سے پکارنا اپنی دوستی کو مستحکم کرنا ہے۔ (حضرت عمرؓ)
٭عمل کے بغیر علم ایسا ہے جیسے روح کے بغیرجسم۔ (امام ابوحنیفہؒ)
٭ دنیا کے خزانے سونے چاندی سے بھرے جاتے ہیں تم اپنے خزانے نیکیوں سے بھرو۔ (امام شافعیؒ)
٭ یک ہستی ہے جو سب سے زیادہ خوبصورت ہے اور جس کے ہم ہمیشہ مقروض رہتے ہیں وہ ہے ماں۔ (نکولائی استروفسکی)
مرسلہ: شیخ اصغر شیخ غلام