گھریلو اشیاء کی صفائی

مرسلہ: سحرش پرویز

ہماری سبھی خواتین یہ چاہتی ہیں کہ ان کا گھر ہمیشہ صاف ستھرا اور چمکتا دکھائی دے۔ لیکن اگر گھر کی چھوٹی چھوٹی اور مختلف چیزوں میں داغ دھبے نمایاں ہونے لگیں تو وہ اپنے آپ کو بھی دیکھنے میں بدنما لگتے ہیں اور دوسرے لوگ یا آپ کے یہاں آنے والے مہمان بھی انہیں اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے، کیوں کہ اس سے آپ کا سلیقہ یا پھوہڑ پن نمایاں ہوتا ہے۔

اکثر خواتین ان باتوں سے پریشان رہتی ہیں کہ ان داغ دھبوں کو کس طرح صاف کیا جائے۔ اس کے لیے ہم آپ کو کچھ مفید اور کارآمد ٹوٹکے بتا رہے ہیں:

شیشہ یا شیشے کی اشیاء: شیشے کی میزیں اور کرسیاں ہر گھر میں ہوتی ہیں، لیکن ان شیشوں کو صاف اور چمک دار کرنا بھی ایک مشکل کام ہے جس کے لیے آپ کو درج ذیل چیزیں لینی ہیں: الکوحل ایک کپ، پانی ایک کپ اور سرکہ ایک کھانے کا چمچہ۔ پھر ان تینوں چیزوں کو آپس میں ملا کر اسپرے بوتل میں ڈال لیں۔ اس مکسچر سے شیشے صاف کریںـ۔ شیشے ایسے چمکیں گے جیسے بالکل نئے ہوں۔

٭ ٹی وی اسکرین کی صفائی: ٹی وی اور کمپیوٹر کی اسکرین پر اکثر مٹی کہ تہ جم جاتی ہے جو بہت مشکل سے صاف ہوتی ہے۔ اسے صاف کرنے کے لیے فیبرک سافٹز (Fabricsoftner) کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔ فیبرک سافٹز ویسے تو مارکیٹ میں بہ آسانی دست یاب ہوتے ہیں، لیکن انہیں گھر پر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا ایک کپ، گرم پانی دو کپ، پھر ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ جب دونوں ایک جان ہوجائیں تو اس میں آہستہ آہستہ کر کے دو کھانے کے چمچے سرکہ ڈالتی جائیں۔ اب اس تیار فیبرک سافٹز کو کسی بوتل میں بھر لیں۔ اب جب بھی ٹی وی اسکرین یا کمپیوٹر اسکرین کی صفائی کرنی ہو تو اس کو کسی کپڑے پر لگائیں اور اس کی مدد سے اسکرین کی صفائی کریں۔

٭ کھڑکیوں کی اندرونی صفائی کے لیے: کھڑکیوں کی صفائی کا مرحلہ بھی خواتین کے لیے ایک مشکل ترین کام ہے۔ کھڑکیوں کو اوپر سے تو آسانی سے صاف کرلیا جاتا ہے لیکن ان کے اند روالے کونوں کی صفائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے آسان طریقہ یہی ہے کہ پینٹ برش کا انتخاب کریں اور اس سے کھڑکیوں کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں