گھریلو ترکیبیں

ماخوذ

ٹماٹر کی خوشبو برقرار رکھنا

ٹماٹر کے قتلے گھی، مکھن یا تیل میں تلنے سے اپنی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتے ہیں لیکن اگر ان کی خوش بو اور ذائقہ برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ان کو چربی میں تلا کریں۔

سبزی تازہ رکھنا: اس کے لیے دو چمچے سرکہ پانی میں ملا دیں اور پھر سبزی کو اس میں بھگو کر نکال کر رکھیں۔

سبزی زیادہ عرصے تازہ رکھنا

اس کے لیے سبزی پر پامنی چھڑک دیں تو یہ زیادہ عرصیے تک تازہ رہے گی۔ تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملا کر سبزی پر چھڑک دیں تو یہ زیادہ عرصے تک تازہ رہے گی۔

پنیر زیادہ عرصے تازہ رکھنا

اس کے لیے پنیر کے چاروں طرف نمک لگا کر کپرا لپیٹ دیں تو پنیر کئی ہفتوں تک خراب نہیں ہوگی۔

گندم زیادہ عرصہ رکھنا

گندم زیادہ عرصہ تک رکھنے کے لیے اسے بوری میں یا پھر کسی ٹین کے ڈبے میں بھر کر اس میں تھوڑے سے میتھی کے خشک کٹے ہوئے پتے پیس کر ملا دیں اور اس ڈبے کا منہ اچھی طرح سے بند کر دیں اس گندم کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

شلجم کا کھارا پن دو رکرنے کے لیے

شلجم کا کھارا پن دور کرنے کے لیے نمک ڈال کر رکھ دیں بعد میں پکائیں یا گڑ یا چینی سالن میں ڈال دیں کھارا پن دور ہوجائے گا۔

جلے ہوئے سالن کو ٹھیک کرنے کے لیے

جلے ہوئے سالن کو ٹھیک کرنے کے لیے سالن کو اوپر سے نکال لیں۔ دوسری دیگچی میں ڈال کر دودھ ڈال دیں۔

آٹے کی سرسری

آٹے میں سرسری آئے تو نمک ڈال کر رکھ دیں۔ ایک کلو آٹے میں آدھا چمچہ نمک ڈالیں اور گوندھتے وقت نہ ڈالیں۔

ٹماٹر کو محفوظ کرنے کا طریقہ

ٹماٹر سستے ملیں تو ان کو لے کر محفوظ کرلیں۔ ٹماٹر ابلتے پانی میں ڈالیں ٹماٹر کا باریک چھلکا اترنے کے بعد ان کو جس طریقے سے چاہیں رکھیں۔ پس چھوٹی پیالوں میں محفوظ کرلیں۔

آلوؤں کو گلنے سے بچانا

بعض اوقات آلو بالکل گھل جاتے ہیں اس لیے آلوؤں کو چھیل کر اس کے نصف ٹکڑے کر کے نمک لگا کر رکھ دیں۔ پھر تقریباً پندرہ منٹ کے بعد دھوکر پکائیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں