گھریلو ٹوٹکے

ماخوذ

*میلی چھتری کی صفائی کے لیے گرم پانی میں امونیا ملا کر برش کی مدد سے چھتری پر لگائیں پھر دس منٹ بعد سادے پانی سے دھولیں

*تھرماس میں سے دودھ وغیرہ کی بو کو ختم کرنے کے لیے امونیا دو بڑے چمچ اور نمک کھانے والا ایک چمچ اورایک چائے کا چمچ سوڈا بائی کاربونیٹ ملا کر تھرماس میں ڈال دیں اور ڈھکن بند کر کے ہلائیں۔ آدھے گھنٹے بعد تھرماس کو دھولیں۔ دھونے کے بعد آدھے گھنٹے تک دھوپ میں ضرور رکھیں تاکہ متعلقہ اشیاء کے زہریلے اثرات ختم ہوجائیں۔

*کوڑے کی ٹوکری سے بو دور کرنے کے لیے لیموں کے چند ٹکڑے کر کے ٹوکری میں ڈال دیں۔

قالین سے کانچ کے ٹکڑے اٹھانا

کبھی بے احتیاطی سے کانچ کی کوئی چیز ٹوٹ جائے اور قالین پر ریزے بکھر جائیں تو فلالین کے کپڑے کی مدد سے قالین کو رگڑیں۔ کانچ کے ریزے قالین سے کپڑے میں آجائیں گے۔

*پہلے برتن سادے پانی صاف کرلیں پھر استیل وول پر باتھ سوپ یا ڈٹرجنٹ لگا کر اس سے صاف کریں۔ برتن چمکنے لگیں گے۔

چمڑے کی اشیاء صاف کرنا ہوتو

پیاز لے کر اس کے دو ٹکڑے کردیں اور وہ ٹکڑے باری باری چمڑے کی اشیاء پر رگڑیں۔ وہ صاف اور چمک دار ہوجائیں گی۔

*ارپین کا تیل، تل کا تیل اور اسپرٹ ملا کر فرنیچر پر پالش کریں۔ اس پالش کے بعد فرنیچر پر گرم اشیاء اور پانی کا بھی اثر نہیں ہوتا۔

*الماری کے ایک کونے میں خوشبودار صابن رکھ دیں، کپڑے مہک اٹھیں گے۔ شیشے کے برتن کو چمکانے کے لیے اسپنج کو سر کے میں ڈبو کے دھوئیں برتن چمک اٹھیں گے۔

*فریج میں اکثر و بیشتر مختلف چیزوں کی بو سما جاتی ہے۔ خصوصاً پھلوں کی آم، امرود، سیب وغیرہ کی۔ انہیں فریج میں رکھنے سے احتیاط برتنی چاہیے۔ کیوں کہ دودھ فوری طور پر ان کی خوشبو جذب کرلیتا ہے۔ اسی طرح فریج میں گیس کی بو پھیل جاتی ہے جو کھانوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

٭ میٹھا سوڈا یا بیکنگ پاؤڈر کسی کٹوری میں ڈال کر فریج کے ایک کونے میں رکھ دیں یہ ساری بو جذب کرلے گا۔

٭ بجھا ہوا کوئلہ یا پھر حقے کی چلم میں موجود تمبا کو اور کوئلوں کی آخری تہہ کو نکال کر فریج میں رکھیں۔ شرطیہ بو سے نجات ملے گی۔

*شیشے کی کسی بوتل کو صاف کرنا ہو تو پسی ہوئی سرسوں کا ایک چمچہ بوتل میں ڈال دیں پھر بوتل کو ٹھنڈے پانی سے بھر دیں تھوڑی دیر بعد بوتل کو ہلا کر دھوالیں۔***

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں