دنیا میں آلودہ ہوا کے نتیجے میں ہر سال ۷۰ لاکھ اموات ہوتی ہیں اوراس صورتِ حال سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ معاملہ یہ ہے کہ جب آلودگی کی بات ہوتو ہم پورے شہر کی بات کرتے ہیں اور اپنے گھر کے ماحول کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ گھر میں فضائی آلودگی بعض اوقات شہر کی آلودگی سے زیادہ ہوتی ہے۔
آلودگی کے خورد بینی ذرات ہمارے اطراف ہمیشہ رہتے ہیں اور ہمیں نقصان پہنچاتے رہتے ہیں خاص کر اگر آپ گھر کے اندر ہوں۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی امریکی اجنسی کی ایک تحقیق کے مطابق اکثر اوقات گھروں کے اندر آلودگی باہر کے برعکس دو سے پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ایئر لیز میں چیف سائنس آفیسر میتھیو ایس جونسن کے مطابق گھر کے اندر فضا میں اتنی ہی آلودگی ہوتی ہے جتنی کے باہر لیکن اس کے ساتھ گھر کے اندر دیگر آلودہ عناصر بھی شامل ہوجاتے ہیں، جس میں مکان کی تعمیر میں استعمال ہونے والا مواد، کھانا پکانا اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا شامل ہیں۔ خوش قیمتی سے چند ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے آپ گھر کے اندر کی فضا کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔ آپ کو ایسی پانچ تراکیب بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ ایسا کرسکتے ہیں:
ہوا کی نکاسی کے راستے
گھر میں تازہ ہوا کے داخلے کے لیے مناسب راستوں کے نہ ہونے کے نتیجے میں آلودہ ہوا گھر کے اندر ہی ٹک جاتی ہے۔ ا نڈیا کے انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ سے منسلک آرسریش کا کہنا ہے کہ گھر میں تازہ ہوا کے لیے دن میں ایک بار تقریبا کھڑکیوں اور دروازوں کو دو سے تین بار کھولیں۔
اگر آپ کو کسی قسم کی الرجی نہیں اور باہر موسم زیادہ شدید نہیں ہے تو اس صورتِ حال میں گھر کے اندر ہوا کی نکاسی کے نظام کو استعمال کرسکتی ہیں، جس میں فلٹر لگے ایئرکنڈیشنگ سسٹم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کھانا پکا رہی ہیں یا نہا رہی ہیں تو اس صورت میں ہوا باہر نکالنے والے فین کا استعمال کریں تاکہ مضر صحت ذرات اور ضرورت سے زیادہ نم ہوا کو باہر نکالا جاسکے۔
گھر کے اندر پودے رکھیں!
اگر آپ ہوا صاف کرنے والے مہنگے فلٹرز کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتیں تو اس صورت میں آپ گھر کے اندر پودوں کو رکھ سکتی ہیں۔ آر سریش کے مطابق بعض پودے ہوا کے مضر صحت اجزا کو صاف کرسکتے ہیں اور یہ گھر کے اند رکی فضا میں آلودگی ختم کرنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔
اگرچہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظریے کے کوئی تحقیقاتی شواہد نہیں ہیں تو چلیں کم از کم یہ آپ کے لیے خوش گوار احساس کا باعث تو بنتے ہیں تو اگر آپ گھر کے اندر پودے رکھنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو درج ذیل میں دیے گئے چند پودوں سے آپ یہ شروع کرسکتی ہیں۔
منی پلانٹ: اس پودے کو اگانا اور دیکھ بھال کرنا آسان ہوتا ہے اور یہ قالین او رروغن سے نکلنے والے مضر صحت کیمیکلز کو فضا سے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ڈریگن ٹری: یہ درخت مشرقی افریقہ میں پایا جاتا ہے اور اسے گھروں اور دفاتر میں آرائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ درخت بھی مضر صحت کیمیکلز کو فضا سے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سٹیک پلانٹ: یہ پودہ رات کے وقت کار بن ڈائی آکسائڈ جذب کرتا ہے۔
آرشریس کے مطابق آپ جو کوئی بھی پودا گھر میں رکھیں اس میں سب سے اہم بات ذہن میں رکھنے والی یہ ہے کہ یہ پودے قدرتی طور پر فضا کو صاف کرتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں صحت مند رکھا جائے کیوں کہ دوسری صورت میں ہوا میں بائیولوجیکل آلودگی پھیلانا شروع کردیں گے۔
ماحول دوست طریقے سے بوکا خاتمہ
تعمیراتی سامان میں استعمال ہونے والے مواد کے بارے میں جانتے ہیں اور مصنوعی خوشبو سے جب بھی اس کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں مزید کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے یعنی یہ ہوا کے حساب سے اپنا ردعمل دیتے ہیں اور ممکنہ طور پر خطرناک کاٹ ٹیل بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر گھروں میںصفائی کے لیے استعمال ہونے والا ایسا سامان یا آلات جو ماحول دوست نہیں ہوتے اور ان کے استعمال سے فارمل ڈی ہائیڈ کیمیکل کا اخراج کرسکتے ہیں جس کا تعلق کینسر جیسے مرض سے ہوتا ہے۔
آپ کیا کرسکتے ہیں؟
ہم کو کرنا یہ ہے کہ کپڑوں کی دھلائی کے لیے ایسی مصنوعات کا استعمال کریں، جن میں خوشبو نہیں ہوتی اور اس کے ساتھ پریشر سے نکلنے والے اسپرے کا استعمال ترک کردیں، جس میں قالین کو صاف کرنے اور ہوا سے بو ختم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے اسپرے بھی شامل ہیں۔
اگر بات کچن کی کی جائے تو آرسریش کے خیال میں باس کو ختم کرنے کے لیے لیموں کے ٹکڑے اور بیکنگ سوڈے کا استعمال کیا جائے۔
سگریٹ نوشی سے اجتناب
سگریٹ نوشی بذاتِ خود نقصان دہ ہے اور گھر میں کی جائے تو بے حد نقصان دہ ہوتی ہے۔
گھر میں اجتماعی سیگریٹ نوشی کے اندر کی فضا پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں اور خاص کر اگر ہوا کی نکاسی کا انتظام غیر مناسب ہو۔ سگریٹ کا دھواں قریب میں دوسروں کے لیے بے حد نقصان دہ ہوتا ہے اور یہ انھیں خطرناک بیماریوں سے دوچار کرسکتا ہے۔ اگر گھر میں نوزائیدہ بچے ہوں تو سگریٹ نوشی کے نتیجے میں ان کی اچانک موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
الرجی سے نجات حاصل کریں
پولن اور مٹی کے ذرے کے نتیجے میں بیمار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور خاص کر اگر آپ کو سانس کی بیماری، پولن الرجی اور دیگر اقسام کی الرجی ہیں۔ ہوا میں نمی کے تناسب سے یہ ہوا میں تیزی سے پھیلتی ہیں اور ان لوگوں کو متاثر کر کے پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے تو اس صورتِ حال میں آپ کیا کرسکتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق آسان طریقوں سے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں جن میں اپنے بستر کو باقاعدگی سے صاف کریں۔ اپنے قالین کو صاف کریں اور اس میں کوشش کریں کہ ماحول دوست ویکیوم کا استعمال کریں۔
اپنے کپڑوں کو کھڑکی کے قریب خشک کریں۔ داخلی دروازے پر میٹ ڈالیں تاکہ باہر سے آلودگی اندر نہ آئے اور ہوا سے اضافی نمی صاف کرنے والے آلے کا استعمال کریں۔lll