[wpdreams_ajaxsearchpro id=1]

ہاتھ بھی توجہ مانگتے ہیں

سحرش پرویز

کی دیکھ بھال کرتے کرتے، اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کو بھول جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ مزید خراب ہوجاتے ہیں۔ جن خواتین کے ہاتھ زیادہ خراب ہوتے ہیں، ان میں زیادہ تر گھریلو خواتین شامل ہیں، جو دن رات گھر کے کاموں میں مصروف رہتی ہیں۔ وہ اپنے چہروں کو تو کلینزنگ اور فیشل کے ذریعے خوب صورت بنالیتی ہیں لیکن اپنے ہاتھوں پر توجہ نہیں دے پاتیں۔ سردی کا موسم ہاتھوں کے لیے خاص طور پر زحمت لے کر آتا ہے۔ ہاتھ سوکھے اور بدصورت نظر آنے لگتے ہیں۔ آئیے کچھ گھریلو نسخے اور ترکیبیں آزما کر اپنے ہاتھوں کو خوب صورت، نرم اور ملائم رکھیں۔

لیموں کا رس اور دودھ

لیموں اور دودھ تو ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ پہلے تھوڑا سا دودھ ابال لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب دودھ ٹھنڈا ہوجائے، تو اس میں چند قطرے گلیسرین اور تھوڑا سا لیموں کا رس ڈالیں اور اپنے ہاتھوں میں لگا کے ہلکے ہلکے سے مالش کریں۔ آپ کے ہاتھ نرم و ملائم رہیں گے۔

دلیے کا ماسک

ابھی تک آپ نے شاید دلیے کے اس استعمال کے بارے میں نہیں سنا ہوگا۔ دلیا بھی آپ کی جلد کو ملائم رکھتا ہے۔ اس کے لیے دلیے کا ماسک استعمال کریں۔ ماسک بنانے کے لیے زیتون کا تیل، دلیا اور گلیسرین لیں۔ ان تینوں کو بلینڈ کر کے اپنے ہاتھوں پہ لگا کے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھولیں۔ آپ کے ہاتھ نرم ہوجائیں گے۔

مکھن

مکھن کا استعمال ناشتے اور کھانے میں تو ضرور ہوتا ہے، لیکن آپ اسے اپنے ہاتھوں پر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ باورچی خانے میں کام کرتے یا کسی اور وقت آپ اسے اپنے ہاتھوں پر لگائیں تو اس سے آپ کے ہاتھوں کی جلد چولھے کی سینک، صابن اور پانی سے متاثر نہیں ہوگی اور نرم و ملائم رہے گی۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل بالوں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کے لیے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ رات سونے سے پہلے ناریل کے تیل کے کچھ قطرے اپنے ہاتھوں میں اچھی طرح جذب کرلیں۔ اس سے بھی آپ کے ہاتھوں کی شگفتگی برقرار رہے گی۔

زیتون کا تیل

بہت سے گھروں میں کھانوں میں زیتون کا تیل استعمال ہوتا ہے، لیکن آپ اپنے ہاتھوں کو ملائم بنانے کے لیے بھی اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔ زیتون کا تیل تھوڑی سی مقدار میں اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور مالش کریں۔ دس منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

شہد

ایک بہترین موائسچرائرنگ ہے۔ دو عدد آلوؤں کو ابال کر کچل لیں۔ پھر اس میں تین چمچے شہد اور تین چمچے دودھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے اپنے ہاتھوں اور ایڑیوں پر لگائیں۔

اب آپ کو اپنے خراب ہاتھوں کو دوسروں سے چھپانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ اب آپ ان گھریلو نسخوں کے استعمال سے اپنے ہاتھوں کو صاف اور خوب صورت بنا سکیں گی، کیوں کہ ہاتھ بھی ہمارے چہرے کی طرح توجہ چاہتے ہیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں