آنکھوں کی بیماریوںسے نجات کے لئے؟
گلاب کاعرق: گلاب کے عرق کاپھاہا آنکھوںپرباندھنے سے گرمی سے ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں میں آرام ملتا ہے۔
بادام: آنکھوں کی ہر قسم کی بیماریوں جیسے آنکھوں سے پانی گرنا، آنکھوں کی کمزوری، آنکھوں کی کمزوری، آنکھوں کی تھکاوٹ وغیرہ میں رات کو آٹھ بادام کی گری بھگوکر صبح پیس کر پانی ملاکر پی لیں اور پھراوپر سے دودھ پی لیں۔ اس طرح کے عمل سے چند روز کے عمل سے آنکھوں کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
دودھـ:آنکھوں میں چوٹ لگی ہو، مرچ مسالہ گراہو، روشنی برداشت نہ ہوتی ہوتو روئی کا پھاہا باندھ کر رکھیں تو زیادہ مفید ہے، دوبوندھ آنکھوں میں بھی ڈالیں۔ انشاء اللہ آنکھ کی تکلیف دور ہوجائے گی۔
ناریل: خشک ناریل کی گری اور چینی ۶۰ گرام روزانہ کھانے سے عام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ کیلا اور گنا بھی استعمال کریں تویہ بھی آنکھوں کے لئے مفید ہے۔
آنکھوں کی روشنی بڑھانے کے لئے
پھول گوبھی: پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔
آنولہ: آنکھوں کے آگے اندھیرا آتاہوتو آنولے کارس پانی میں ملاکر صبح شام چار دن پینے سے فائدہ ہوتاہے۔
پیاز: پیاز اگر زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائے تو یہ صحت کے لئیمفید ہوتی ہے جب کہ اس کا کثرت سے استعمال آنکھوں کی روشنی بڑھانے میںمددگار ہوتاہے۔
بیر:بیر خون کو صاف کرتاہے، اس کے استعمال سے آنکھوںکی روشنی بڑھتی ہے۔
ٹماٹر:ٹماٹر جتنا دیکھنے میںخوبصورت لگتا ہے اتنا ہی یہ خصوصیت کاحامل بھی ہے۔ ٹماٹر کا استعمال کثرت سیکرنا کمزور نظروالوں کے لئے مفید ہوتاہے۔
گاجر: گاجر اور پالک کا رس ملاکر پینے سے آنکھوں کیروشنی بہتر ہوجاتی ہے۔
گھی: آنکھوںکی روشنی بڑھانے کے لئے گائے کا تازہ گھی اور مصری ملاکر کھائیں۔ انشاء اللہ آنکھوں کی روشنی بڑھ جائے گی۔
سونف: ویسے تو سونف کا استعمال زیادہ تر کھانوں میں کیاجاتاہے لیکن اگر کھانا کھانے کے بعد بھی سونف کا استعمال کریں تو اس سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ یا پھر آدھاچمچہ پسی ہوئی سونف میں ایک چمچہ شکر ملاکر دودھ سے پھانک لیں۔ یہ عمل کم از کم دو مہینہ جاری رکھیں تو انشاء اللہ کمزور نظر میں بہتری آجاتی ہے۔