ابٹن روپ نکھارے

انیس فاطمہ

ابٹن جلد کو نکھارنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ یہ جلد کی تہہ میں پہنچ کر نکھار لاتا ہے۔ جلد کے نیچے وسیع تعداد میں خلیے موجود ہوئے ہیں جو تین یا چار ہفتوں میں جھڑ جاتے اور ان کی جگہ نئے خلیے بن جاتے ہیں۔ عمر میں اضافے کے ساتھ مردہ خلیوں کے جھڑنے کا عمل کمزور پڑتا جاتا ہے۔ چہرے پر نمی اور چکنائی کی کمی سے جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں۔ اس سے چہرے پر مہاسے نمودار ہوتے ہیں۔ گھریلو نسخوں سے جلد کی تازگی اور جھریوں کے خاتمے کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ ابٹن کے استعمال سے مردہ خلیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ یہ مسام ہلکے کرنے اور خون کے بہاؤ کو تیز کرنے کا کام کرتا ہے۔

اگر آپ روٹین میں ابٹن کا استعمال کریں تو چند ہی دنوں میں جلد نرم و ملائم اور تر و تازہ ہوجائے گی۔

ابٹن کو گھر میں تیا رکرنا مشکل نہیں۔ اس کے لیے ہم آپ کو چند آسان طریقے بتائیں گے۔

چاول کا ابٹن:

چاولوں سے ابٹن تیار کرنے کے لیے آدھا کپ دودھ میں چار چمچ چاول بھگو دیں۔ تقریبا بیس منٹ کے بعد ان چاولوں کو پیس لیں۔ اس مکسچر میں ایک چمچ زیتون کا تیل شامل کردیں۔ یہ پیسٹ گردن اور چہرے پر لگائیں۔ چہرے کی جھریاں غائب ہوجائیں گی اور گردن کا سیاہ پن بھی دو رہوجائے گا۔

مسور کی دال کا ابٹن

مسور کی دال کا ابٹن بنانے کے لیے آدھا کپ دودھ میں تین چمچ مسور کی دال اور ایک بادام ڈال کر رات بھر بھگودیں اور صبح انہیں پیس کر چہرے، گردن، ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔ یہ چہرے کے داغ دھبے دور کرنے اور تازگی کے لیے مفید ہے۔

جو کا ابٹن

جو کا ابٹن بنانے کے لیے چار چمچ جو کے آٹے میں دہی ڈالیں۔ اس کی لئی بنا کر چہرے، ہاتھوں پاؤں اور گردن پر باقاعدہ لگانے سے جلد صاف ستھری اور نکھری محسوس ہوتی۔

شہد و بادام کا ابٹن

شہد اور بادام کا ابٹن بنانے کے لیے رات بھر پانچ بادام دودھ میں بھگو دیں۔ صبح باداموں کے چھلکے اتار کر پیس لیں۔ باداموں کے سفوف میں ایک چمچ ملک پاؤڈر شامل کر کے پیسٹ بنالیں اور ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کریں۔

مکس دال ابٹن

دالوں کا ابٹن بنانے کے لیے دو چمچ چنے کی دال اور دو چمچ مونگ کی دال کو آدھا گھنٹے تک پانی میں بھگونے کے بعد پیس لیں۔ اس مکسچر میں آدھا چمچ ہلدی، بادام روغن کے چند قطرے مکس کر کے لگائیں۔ اس سے نکھار پیدا ہوگا۔ سرسوں، گلاب کی پتیوں، نیم اور صندل وغیرہ کے ابٹن سے بھی چہرے کی جلد پر اچھے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

ابٹن لگانے سے پہلے اچھی طرح چہرا صاف کرلیں۔ پھر ملائی یا مکھن سے چہرے کی مالش کریں اور بھاپ لیں تاکہ مسام کھل جائیں۔ اس کے بعد ابٹن لگائیں۔ ابٹن لگاتے وقت بات چیت یا کوئی اور کام نہ کریں اور دھوپ میں بالکل نہ جائیں۔ ابٹن اتارنے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے اور تازہ پانی سے دھوئیں۔ صابن وغیرہ استعمال نہ کریں۔

چہرے کو تر و تازہ اور شگفتہ رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ ابٹن ضرور استعمال کرتی رہیں

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146