احساس

مرسلہ: عمرانہ ناز (پرلی ویجناتھ)

— خوشی : ایک رحمت ہے، جس کا چشمہ کہیں اندر سے پھوٹتا ہے، اور کہیں اندر ہی اندر گم ہوجاتا ہے۔
— غم: ایک نعمت ہے جس سے زندگی سرسبز، دل کی وادی نرم اور آنکھوں میں ساون کی جھڑی رہتی ہے۔
— خوشبو: ایک ہیجان ہے، جو دور سے کسی کے آنے کا اور قریب سے کسی کے جانے کا پتہ دیتی ہے۔
— آسمان: ایک خیال ہے، تاحد نگاہ وسعتوں اور مسافتوں کا لبادہ اوڑھے کبھی سورج کو اپنے دامن میں سمیٹے دن میں مسرت کا سامان کرتا ہے، کبھی چاند کی کرنوں سے رات کو نہاتا ہے تو کبھی بارش کی صورت میں روتا اور ہنستا ہے۔
— ہوا: ایک شرارت ہے، جس کے جھونکے اٹکھیلیاں کرتے پتوں کو چھیڑتے ہیں، دھول اڑاتے چلے جاتے ہیں۔
— دوستی: کسی کی محبتوں، چاہتوں اور خلوص کا لباس ہے جو ہر ایک اپنے اپنے سائز کے مطابق پہنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی، ہر ایک کا دوست نہیں ہوتا۔ خوشی، غم ، خوشبو، آسمان، ہوا اور دوستی کے مجموعے کا نام ’’احساس‘‘ ہے۔
اسی لیے نہ تو انھیں کوئی چھو سکتا ہے اور نہ ہی دیکھ سکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146