احسان مندی کا تقاضا

حافظ صلاح الدین یوسف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ لَّمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ

’’جس نے لوگوں کا شکر ادا نہیں کیا، اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا۔‘‘

تشریح: شکرکا مطلب ہے احسان کرنے والے کے احسان کو تسلیم کرنا اور اسے بیان کرنا، یعنی اس کے سامنے بھی اس کا اقرار و اعتراف کرے اور لوگوں کے سامنے بھی اس کا اظہار و اعلان کرے۔ اسے احسان شناسی کہتے ہیں اور اس کے برعکس رویے کو احسان ناشناسی۔ احسان شناسی اخلاقی خوبی ہے، جس کی تاکید اس حدیث میں بھی کی گئی ہے، نیز دوسری احادیث میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احسان کرنے والے کو جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا ’’اللہ تجھے بہترین بدلہ دے۔‘‘ کے الفاظ میں دعا بھی دے۔ محض زبان سے شکریہ یا ’’تھینک یو‘‘ کہہ دینا کافی نہیں جیسا کہ عام طور پر کہا جاتا ہے۔ کوئی بھلا انسان کسی آشوب یا آزمائش کے موقع پر مخلصانہ اعانت کرے مگر اس کی مہربانی کا اظہار و اعتراف نہ کیا جائے تو یہ فعل احسان فراموشی قرار پائے گا۔ یہ یقینا بد اخلاقی بلکہ ایسا قبیح فعل ہے کہ اسے اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی ناشکری قرار دیا گیا ہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146