ادرک اور اس کے فوائد

ماخوذ

ادرک اور اس کی خوبیوں سے کوئی ایسا شخص نہیں جو ناواقف ہو۔ اگر آپ اس کی طبی افادیت سے آگاہ نہیں ہیں تو اس سردی کے موسم میں اس کی اہمیت ہر کوئی جانتا ہے اور عام طور پر یہ گھروں میں بدلتے موسم میں سردی، کھانسی اور نزلہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

معمولی تعارف:- ادرک ایک مشہور عام گھریلو استعمال ہونے والا زیر زمینی تنا ہے۔ ہزاروں سال سے ادرک کے بارے میں چین، یونان اور ہندوپاک کے اطباء کو معلومات حاصل ہیں۔

جب ادرک کے پودے پر پھول آکر غائب ہوجاتے اور تنے مرجھاجاتے ہیں تو اس وقت زمین کو کھود کر ادرک کو نکال لیتے ہیں اس کے بعد ایک خاص قسم کے چاقو سے اس کو چھیلا جاتا ہے۔ پھر اس کو پانی میں ڈال کر دھویا جاتا ہے اور پھر پھیلا کر سکھاتے ہیں۔ خشک ہونے پر یہی ادرک سونٹھ اور زنجبیل کہلاتی ہے۔ لیکن عام طور پر ادرک سے مراد تازہ ادرک ہی لی جاتی ہے۔ ادرک کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خاص طور پر نزلہ، زکام، کھانسی میں فائدہ مند ہے۔

کیمیائی تجزیہ:- ادرک میں مندرجہ ذیل کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

نشاستہ۔10%، ریشہ دار ساخت۔2%، معدنی نمکیات۔ 1.5%، چربیلے اجزاء۔0.9%، کیلشیم۔معمولی مقدار میں، لحمیاتی اجزاء۔2%، فاسفورس۔20%، وٹامن اے۔10%، حرارے۔30%۔

افعال و خواص:- ادرک کو محرک، مشتہی، ہاضم اور کاسر ریاح افعال کی بناء پر ضعف اعصاب اور بلغمی عوارضات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس قیمتی شفا بخش جڑ کا ذکر بزرگ و بر تر نے اپنے کلام میں فرمایا ہے کہ کائنات کے سب سے بڑے حکیم حضور پاک نے طب نبوی میں اسے بھوک بڑھانے والا ریح اور گیس کا خاتمہ کرنے والا کمر کو مضبوط بنانے والا تسلیم فرمایا ہے۔

کرشمہ ادرک

۱ سردی کا مقابلہ کرنے اور جوڑوں کا درد در کرنے کے لیے اس کو بھون کر کھانا صدیوں سے مستعل ہے۔

۲ ادرک پیشاب کے ذریعے جوڑوں کی سوجن اور جوڑوں کے زہریلے فضلات خارج کرتا ہے۔

۳ آدھا تولہ تک کچا ادرک کھاکر صبح خالی چائے لینے سے گیس، پیٹ داد، معدہ ہلکا اور منہہ سے پانی آنے کو روکتا ہے۔

۴ اگر عرق بادیان کے ہمراہ ادرک لیس تو چند دنوں میں اعصابی اور جوڑوں کے درد کو فائدہ ہوتا ہے۔

۵ یہ معدے کو طاقتور بناتا ہے اور قبض کو دور کرتا ہے۔

۶ بلغم خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر سردیوں میں مفید ہے۔

۷ زنجبیل کا سفوف کھاکر اس کے ساتھ دار چینی بڑی الائچی اور سبز چائے چند ہفتے تک استعمال کرنے سے بدن ہلکا اور چربی کم ہوتی ہے۔

۸ ادرک کو سیاہ نمک کے ساتھ پیس کر سونگھنے سے سر درد کو فائدہ ہوتا ہے۔

۹ ادرک کو پیس کر مولی کے پانی میں لیپ بناکر لگانے سے سر اور کنپٹیوں کا درد رفع ہوجاتا ہے۔

۱۰ ادرک کا پانی ایک یاؤ اور روغن کنجد ایک پاؤ آگ پر رکھ کر اس قدر جوش دیں کہ پانی جذب ہوجائے اور تیل باقی رہ جائے تو آگ سے اتار کر شیشی میں محفوظ کریں اس کو جوڑوں کمر اور کولہے کے دردوں میں ملنے سے درد رفع ہوجاتا ہے۔

۱۱ ادرک کے پانی کومسوڑھوں پر ملنے سے ان کا ورم اور درد کو تسکین ہوجاتی ہے۔

۱۲ ادرک کا پانی شہد میں ملاکر چاٹنے سے حلق صاف، بلغم خارج اور آواز صاف ہوجاتی ہے۔

۱۳ چھ ماشے شہد میں اس کے پانی کے چند قطرے ملاکر آنکھوں میں ڈالنے سے دھند اور جالا دور اور نظر تیز ہوجاتی ہے۔

۱۴ ادرک کا پانی، شہد،گھی اور گاجر کا پانی دو دو تولے ہلکی آگ پر جوش دے کر گاڑھا حلوہ بننے پر انڈے ملاکر جوش دیں اور نیم گرم صبح کے وقت بطور ناشتہ بیس دن تک کھانے سے پورا سال جوانی کا لطف حاصل ہوتا ہے۔

۱۵ جب سردیوں میں بلغم رک جانے سے بہت پیاس لگتی ہے تو ادرک کا ٹکڑا منھ میں رکھ کر چوسنے سے بلغم خارج ہوتا ہے اور پیاس بند ہوجاتی ہے۔

۱۶ ادرک کو ہلکا سا بھون کر، کالی مرچ ملاکر پیس کر شہد ملاکر کھانے سے چند روز میں پرانی سے پرانی کھانسی اور دمہ کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

اس طرح سے یہ معمولی سی ادرک کی گانٹھ اپنے اندر قدرتی طور پر اتنے طبی اوصاف پوشیدہ رکھتی ہے اور خاص طور پر سردیوں کے موسم میں یہ اکسیر کا کام کرتی ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146