اسلام کی بنیادیں

شہناز اختر باسٹوی، بجنور

اسلام کی حقیقت سمجھانے اور اسے ذہن نشین کرانے کے لیے نبی آخرالزماں ﷺ نے اسلام کو ایک عمارت سے تشبیہ دی ہے۔ جس طرح کسی بھی عمارت کو قائم رکھنے کے لیے بنیادوں اور ستونوں کی ضرورت ہے ایسے ہی اسلام کے کچھ ستون اور بنیادیں ہیں۔ اگر عمارت کا ایک ستون گر جائے تو عمارت بھی دھڑام سے زمین پر آرہتی ہے اور اگر عمارت کا ستون کمزور ہوجائے تو عمارت ہر وقت خطرے میں رہتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اسلام کی بنیادی چیزوں میں سے کسی ایک ستون کا انکار کردے تو اس شخص کا ایمان باقی نہیں رہتا اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور ہم اس شخص کو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔ چنانچہ اسلام کی ان بنیادی چیزوں کو ارکانِ اسلام بھی کہتے ہیں۔
آخری نبی رحمۃ للعالمین ﷺ نے نہایت دلنشیں انداز میں بیان فرمایا، جس کو امام بخاری اور امام مسلم نے ابوعبدالرحمن عبداللہ بن عمرؓ بن الخطاب سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
بنی الاسلام علی خمس شہادۃ أن لا الٰہ الاَّ اللّٰہ و أن محمداً رسول اللّٰہ۔ واقام الصلاۃ وایتاء الزکاۃ وصوم رمضان والحج۔
’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات کی گواہی دینا کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ نماز قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔‘‘
اوپر ذکر کی گئی حدیث سے یہ معلوم ہوچکا ہے کہ اسلام کے ارکان پانچ ہیں۔
(۱)توحید: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں ، جن کی اللہ کے دین میں اطاعت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
(۲) نماز قائم کرنا: یعنی نماز کے تمام ارکان اور واجبات کو خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرنا۔
(۳) زکوٰۃ دینا: جو اس وقت مسلمان پر فرض ہوتی ہے جب کوئی مسلمان ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ان کے مساوی چیز یانقدی کا مالک ہوجائے، اس میں سے ایک سال گزرنے کے بعد ڈھائی فیصد نکالنا ضروری ہے۔
(۴) رمضان کے روزے رکھنا: روزے کی نیت سے کھانے پینے اور اپنی خواہشِ نفس اور ہر ایسی چیز سے جو روزہ توڑنے والی ہو فجر سے لے کر غروبِ آفتاب تک باز رہنا۔
(۵) حج کرنا: ہر اس مسلمان شخص کے لیے فرضِ عین ہے جو صحت اور مالی اعتبار سے وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں ارکانِ اسلام پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین!
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146