قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ یَقُوْلُ الْعَبْدُ مَالِیْ مَالِیْ، وَاِنَّمَا لَہٗ مِنْ مَالِہٖ ثَلَاثٌ، مَا اَکَلَ فَاَفْنٰی، اَوْ لَبِسَ فَاَبْلیٰ، اَوْ اَعْطیٰ فَاقْتَنیٰ، وَمَا سِوٰی ذٰلِکَ فَہُوَ ذَاہِبٌ وَ تَارِکَہٗ لِلنَّاسِ۔
(مسلم، ابرہریرہؓ)
’’رسول اللہﷺ نے فرمایا: بندہ کہتا ہے یہ مال میرا ہے، یہ مال میرا ہے۔ حالانکہ اس کے لیے مال میں تین حصے ہیں: جو کھالیا وہ ختم ہوا، جو پہن لیا وہ بوسیدہ ہوا، اور جو کچھ خدا کی راہ میں دیا وہی اپنے لیے جمع کیا، اس کے علاوہ جو مال ہے تو آدمی قبر میں چلا جائے گا اور مال اپنے وارثوں کے لیے چھوڑ جائے گا۔‘‘