اولاد کا حق

مولانا جلیل احسن ندویؒ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ اَکْرِمُوْا اَوْلَادَکُمْ وَاَحْسِنُوْا اَدَبَہُمْ۔ (ابن ماجہ)

’’ابن عباسؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا: اپنی اولاد کے ساتھ رحم و کرم کا برتاؤ کرو اور ان کی بہتر تربیت کرو۔‘‘

اولاد کا پہلا حق یہ ہے کہ وہ جب پیدا ہوں تو ان کے کان میں اذان دو تاکہ سب سے پہلی آواز جو ان کے کان میں پڑے توحید و نماز کی آواز ہو۔ دوسرا حق یہ ہے کہ ان کے اچھے نام رکھو اور ہوسکے تو عقیقہ کرو۔ اور تیسرا حق یہ ہے کہ انھیں سادہ زبان میں ان کی ذہنی سطح کا خیال رکھتے ہوئے انبیاء، صحابہ و صالحین امت اور داعیان حق کے قصے سنائیں جائیں، اور جب سمجھ دار ہوجائیں تو اپنے ساتھ مسجد میں لے جایا جائے اور پرسکون رہنے کی تلقین کی جائے، غلطی کریں تو نمازی حضرات انھیں نہ ڈانٹیں۔ ڈانٹنے کا انجام انھیں بدکانا اور مسجد سے متوحش کرنا ہے۔ اور جب سات سال کے ہوجائیں تو نماز کا شوق دلائیے۔ مختلف ڈھنگوں سے سمجھائیے۔

جب دس سال کی عمر کو پہنچ جائیں اور نماز نہ پڑھیں تو مارو، مار ہلکی ہو زخم پیدا کرنے والی اور ہڈی توڑ دینے والی مار نہ ماری جائے۔ چہرے پر ہر حال میں مارنے سے نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے، غرض انھیں یقین ہوجائے کہ نماز نہ پڑھیں گے تو والدین کی شفقتوں سے محروم ہوجائیں گے۔

(سفینہ نجات)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146