آتش فشاں

دانیال صدیقی

آتش فشاں، فارسی میں آتش یعنی آگ اور فشاں یعنی اگلنے والا یا برسانے والا / عربی: برکان / انگریزی: Volcanoسے مراد ایسا مخروطی پہاڑ ہے جس کا دہانہ قیف نما ہو جس میں سے گرم مادہ نکلتا ہو۔ دہانے کے راستہ زمین میں گہرائی تک جاتا ہو۔ جس کے ذریعے گیس، لاوا اور بھاپ سطح ارض پر برآمد ہوتے ہیں۔ آتش فشاں کا پہاڑہونا ضروری نہیں۔ دراصل وہ نشیب جس سے مادہ نکلتا ہو وہ آتش فشاں کہلاتا ہے اور برآمد شدہ مادے سے مخروطی پہاڑ بنتے ہیں۔
آتش فشاں کی اقسام
آتش فشاںکی پہاڑوں کی فعالیت کے اعتبار سے تین بڑی اقسام ہیں:
(۱) زندہ آتش فشاں
(۲) خفتہ (سویا ہوا) آتش فشاں
(۳) مردہ آتش فشاں
زندہ آتش فشاں
وہ آتش فشاں جن میں آتش فشانی کا عمل گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے اور لاوے وغیرہ کا اخراج تھوڑے تھوڑے وقفے سے جاری رہتا ہے، اور اس عمل میں طویل عرصہ حائل نہیں رہتا، زندہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔ ان میں مادے کے اخراج کی رفتار کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
خفتہ (سویا ہوا) آتش فشاں
بعض آتش فشاں خاصے طویل عرصے تک خاموش رہتے ہیں۔ اس کے بعد یکایک آتش فشانی شروع کردیتے ہیں۔ ان کو خفتہ (سویا ہوا) آتش فشاں کہتے ہیں۔
مردہ آتش فشاں
ایسے آتش فشاں جن سے کسی زمانے میں آتش فشانی ہوتی تھی مگر اب اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یہ آتش فشاں مردہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔
دنیا کے اہم ترین آتش فشاں
٭ ویسوویس : (اٹلی)
٭ایٹنا :سسلی،(اٹلی)
٭ماؤنا لوا :(ہوائی ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ)
٭اسٹرمبولی: (اٹلی)
٭فیوجی: (جاپان)
٭کوٹوپیکسی: (ایکواڈور)
٭سینٹ ہیلنز: (واشنگٹن ،امریکہ)
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146