آرائشِ جمال

ڈاکٹر سلمہ پروین

کمر پتلی کرنے کی ورزشیں

کمر پتلی کرنے کے لیے درج ذیل ورزشیں کریں۔ یہ ورزشیں دس منٹ کی ہیں:

۱- اپنے پاؤں پھیلا کر کھڑی ہوجائیں۔ اپنے ہاتھ سینے کی سطح پر لے جائیں۔ ہتھیلیاں اندر کی طرف موڑے رکھیں۔ دونوں ہاتھوں کی پوری ملائیں۔ کہنیاں موڑے رکھیں۔

۲- دونوں بازو اپنے سامنے سیدھے کریں۔

۳-دونوں ہاتھ الگ کریں۔ بازو پشت کی طرف لے جائیں۔ پیٹ سیدھا اور نچلا دھڑا اندر کی طرف رکھیں۔

۴- اب آہستہ آہستہ کمر پر سے آگے کی طرف جھکنا شروع کریں اور اپنے بازو پیچھے اور اوپر کی طرف اٹھائیں۔

۵- گھٹنے موڑے بغیر اپنا سر دونوں ٹانگوں کے درمیان اٹکانے کی کوشش کریں اور اپنے بازو باہر کی طرف جس قدر ہوسکے پھیلائیں اور ہاتھوں سے فرش چھونے کی کوشش کریں۔ سیدھی کھڑی ہوجائیں اور یہی ورزش دوسری بار کریں۔

اکثر خواتین ملازمت کے تقاضوں یا گھریلو کاموں میں الجھے رہنے کی وجہ سے ورزش کی طرف خاص توجہ نہیں دیتیں۔ گھریلو کام کاج خواہ کتنے ہی مشقت طلب کیوں نہ ہوں، ان سے ورزش ہوجانے کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ ان سے جسم کے تمام عضلات مصروف کار نہیں ہوتے اور پھر گھریلو مصروفیات عموماً کچھ اس قسم کی ہوتی ہیں کہ وہ ہمیشہ ایک ہر طریقے سے انجام دی جاتی ہیں۔ جس سے بعض عضلات کی تو روزانہ اچھی خاص ورزش ہوجاتی ہے اور بعـض کو بہت کم ورزش کرنا پڑتی ہے لہٰذا یہاں خواتین کے لیے ورزشوں کے چند پروگرام پیش کیے جاتے ہیں، جن میں کسی ورزشی سامان کی ضرورت نہیں اور وقت بھی کم لگتا ہے۔ ہر پروگرام چند منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے۔

پنجوں کو چھونا:

سیدھا کھڑے ہوکر دونوں پاؤں تقریباً ایک فٹ کھول دیں بازو اوپر اٹھائیں اور پھر نیچے جھکتے ہوئے ہاتھوں سے پاؤں کے درمیان زمین کو چھوئیں۔ گھٹنوں میں خم نہیں آنا چاہیے۔ پھر اوپر اٹھتے ہوئے پہلی حالت میں آجائیں۔ یہ ورزش تین سے نو مرتبہ کریں۔ شروعات تین دفعہ سے کریں اور پھر ہر ایک دو دن بعد ایک ایک کرکے تعداد بڑھاتے ہوئے نو تک لے جائیں۔

گھٹنا اٹھانا

سیدھی کھڑی ہوجائیں، پاؤں ملے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ بائیں گھٹنے کو زیادہ سے زیادہ اوپر اور گھٹنے کے قریب سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر جسم کی طرف کھینچیں۔ اس دوران دھڑسیدھا رہے۔ یہ ٹانگ نیچے رکھنے کے بعد دائیں گھٹنے کو اوپر اٹھائیں اور جسم کی طرف کھینچیں۔ اسی طرح باری باری اٹھاتی رہیں۔ بائیں کے بعد جب دائیں گھٹنے کو اٹھائیں تو ایک ورزش شمار کریں۔ اس طرح یہ ورزش چار سے چھ بار کریں۔

دائیں بائیں جھکنا

سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباً ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ اب دھڑ کو کمر سے بائیں جانب جھکائیں، بائیں ہاتھ کو ٹانگ کے ساتھ ساتھ پھیلاتے ہوئے نیچے لے جانے کی کوشش کریں۔ پھر واپس پہلی حالت میں آجائیں اور دائیں طرف سرجھکائیں۔ اس طرح ایک مرتبہ دائیں اور ایک مرتبہ بائیں جھکائیں یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔

بازو گھمانا

سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباً ایک فٹ کھلے ہوں، بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ پہلے بایاں بازوں سامنے کی طرف اٹھائے ہوئے گھمائیں۔ پھر پیچھے سے آگے کی طرف، پھر اسی طرح دائیں بازو سے کریں۔ یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔

دوڑنا کودنا

سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ بازو پہلو کے ساتھ رکھیں۔ اپنی جگہ کھڑی کھڑی دوڑئیے۔ دوڑتے وقت گھٹنا سامنے کی طرف اٹھائیں۔ بازوں کو بھی حرکت دیں۔ جب بھی بایاں پاؤں زمین کو چھوئے ایک قدم شمار کریں۔ ہر پچاس قدموں کے بعد گیند کود کریں۔ اس طرح تین منٹ میں بیس سے چالیں مرتبہ یہ ورزش کریں۔ گیند کود کرنے کے لیے سیدھی کھڑی ہوجائیں، دونوں پاؤں پر اچھل کر پنجوں کے بل گریں، اس طرح بار بار اچھلیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146