آسان گھریلو نسخے

؟؟

— بوڑھے افراد کو اکثر کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے جو مسلسل جاری رہتی ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک تولہ لاہوری نمک کی ڈلی لیں اور باریک پیس کر کسی توے یا چھوٹی پتیلی میں ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں۔ اس میں چار عدد لونگ بھی ڈا ل دیں۔ جب نمک گرم ہوکر لونگوں کو جلادے تو اتار کر اسے لونگوں سمیت پیس لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر سنبھال کر رکھ لیں۔ جب کھانسی محسوس ہو تو ایک چٹکی پھانک لیں۔ اس نسخے کے لیے ضروری ہے کہ صرف لاہوری نمک استعمال کریں۔ سمندری نمک کار گر نہ ہوگا۔

— قے زیادہ آنے کی صورت میں سفید زیرہ پیس کر اور تھوڑی سی چینی اس میں ملاکر تھوڑے سے پانی میں گھول کر پی لیں ، اس سے افاقہ ہوجائے گا اور اگر بار بار متلی آرہی ہو تو چھوٹی الائچی دو یا تین عددچبائی جائیں اس نسخے سے متلی آنی بند ہوجائے گی۔

— دانتوں پر سے سیاہ نشان ختم کرنے کے لیے چمیلی کے پتے لے کر انہیں ابال لیا جائے اور صبح اس کے پانی سے کلیاں کی جائیں جس سے سیاہ نشان جو اکثر اوقات دانتوں پرپڑجاتے ہیں، وہ ختم ہوجائیں گے۔

— تلسی کے سبز پتوں کا رس کان میںٹپکانے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔ کان کے درد میں یہ نہایت اعلیٰ درجہ کی اور تیز اثر دوا ہے۔

— بلغمی بخار یا ملیریا کی صورت میں تلسی کے ۶ ماشہ سبز پتے خوب ابال کر چھان لیں اور تھوڑی سی چینی ملاکر گرم گرم چائے کی طرح پئیں۔ پسینہ لاکر بخار اتارنے میں انگریزی دوا کی گولیوں سے زیادہ تیز اثر کرے گا۔

— جسم کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے شہد سب سے زیادہ مفید چیز ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف پھیپھڑے اور سینے کے امراض کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ جسم سے زہریلے اثرات کو بھی ختم کردیتا ہے۔ شہد سے دماغ کو بھی بے حد تقویت حاصل ہوتی ہے۔

— اگر کھانا دیر سے ہضم نہ ہورہا ہو تو سیاہ نمک دو حصے، نوشادر ایک حصہ، اجوائین دیسی تین حصے ملاکر ان کاسفوف تیار کرلیں اور اس سفوف کو دن میں تین مرتبہ صبح، دوپہر شام استعمال کریں۔ اس نسخہ کے باقاعدہ استعمال سے کھانا بالکل صحیح ہضم ہوجائے گا۔ (ماخوذ)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں