آپ کی جلد کس قسم کی ہے؟

زینب غزالی

جلد کی پانچ بنیادی اقسام ہیں چکنی، ملی جلی، حساس، خشک اور کٹی پھٹی یا سورج کی شعاعوں سے متاثرہ جلد۔

آپ کی جلد کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی جلد کتنی زیادہ یا کتنا کم روغن بناتی ہے۔ جینز، غذا، ذہنی دباؤ، ادویہ کا استعمال وغیرہ طے کرتے ہیںکہ آپ کی جلد کتنا روغن تیار کرے گی۔

Rona bergنے اپنی کتاب “beauty the new basics” میں جلد کی پانچ مختلف اقسام کی وضاحت پیش کی ہے۔ آخر آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کی جلد کون سی قسم سے تعلق رکھتی ہے؟ اس کے لیے Bergکہتی ہے کہ آپ کو ایک Skin test کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے اپنے چہرے کو دھوئیے پھر اسے ہاتھ سے ہلکے ہلکے تھپتھپا کے خشک کیجئے۔ اب ایک ٹشو پیپر لیجئے اور اسے اپنے چہرے کے مختلف حصوں پر رکھ کر دبائیے۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ٹشو پیپر پر روغنی دھبے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اگر ٹشو پیپر چہرے کے کسی حصے پر نہ تو چپکتا ہے اور نہ ہی اس پر تیل کے دھبے نظر آتے ہیں تو آپ کی جلد خشک ہے۔ اگر یہ آپ کی پیشانی، ناک یا تھوڑی پر چپک جاتا ہے تو آپ کی جلد نارمل یا ملی جلی ہے۔ تقریباً ۷۰ فیصد خواتین کی جلد نارمل یا ملی جلی ہوتی ہے۔

پہلی قسم: چکنی جلد

چکنی جلد دیکھنے میں کسی حد تک چمک دار معلوم ہوتی ہے اور یہ بلیک ہیڈز اور کیل مہاسوں کا اکثر شکار بنتی رہتی ہے کبھی کبھی ایسی جلد میں کھنچاؤ اور سختی بھی محسوس ہوسکتی ہے۔

دوسری قسم: ملی جلی/ نارمل جلد

ایسی جلد کے مسام درمیانے ہوتے ہیں اور اس کی سطح ہموار اور ساخت اچھی ہوتی ہے۔ یہ صحت مند رنگت کی حامل ہوتی ہے۔ ملی جلی جلد میں دونوں رخسار خشک جب کہ پیشانی، ناک اور ٹھوڑی کا حصہ روغنی ہوسکتا ہے۔

تیسری قسم: حساس جلد

حساس جلد کے مسام نہایت باریک ہوتے ہیں۔ یہ اکثر سرخ رہتی ہے اور اکثر خارش اور الرجی کا شکار ہو جاتی ہے۔

چوتھی قسم: خشک جلد

اکثر لوگوں کی جلد سخت اور خشک ہوتی ہے اس جلد میں کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے، خاص کر گلیزنگ کرنے کے بعد۔ ایسی جلد پر اکثر باریک جھریاں اور سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔

پانچویں قسم:

عمر رسیدہ یا سورج کی شعاعوں سے متاثرہ جلد

یہ جلد بھی سخت محسوس ہوتی ہے اور اس پر واضح جھریاں ہوتی ہیں خاص کر رخساروں اور جبڑوں کے گرد۔

اب ہم آپ کو دو اہم طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی جلد کا خیال زیادہ بہتر طریقے سے رکھ سکتی ہیں۔ لیکن کسی بھی طریقے پر عمل کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے اور جلد کی اقسام کے بارے میں ابتداء میں ذکر کیا جاچکا ہے۔

پہلا طریقہ: Cleansing

کلینزنگ کے لیے سب سے پہلے ایک اچھے Cleanser کا انتخاب ضروری ہے، لیکن اس سے بھی پہلے اپنی جلد کی نوعیت کے متعلق جان لینا اہم ہے کیوں کہ ہر کلینزر ہر قسم کی جلد کے لیے نہیں ہوسکتا۔

کلینزنگ بہت زیادہ ہرگز نہ کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سادہ پانی سے منہ دھولیں اس کے بعد یہ عمل زیادہ مناسب ہے۔ ماہرین کے مطابق Creamy cleansers کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ صبح کے وقت چہرے پر نیم گرم پانی کے چھینٹے مارنا بہت مفید ہے کیوں کہ سونے سے پہلے آپ نے جس Moisturizer کا استعمال کیا ہوتا ہے، یہ اس کی باقیات دھو ڈالتا ہے۔ اپنے چہرے کو کبھی بھی زیادہ گرم یا ٹھنڈے پانی سے مت دھوئیے کیوں کہ اس سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

چہرے کو دھونے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے گرم پانی کا استعمال کیجیے کیوں کہ اس سے نہ صرف چہرے پر موجود گرد و غبار صاف ہوتا ہے بلکہ بند مسام بھی کھل جاتے ہیں۔ خیال رکھئے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔ اب کسی بھی اچھے Cleanser کا استعمال کیجئے اور پھر نیم گرم پانی یا سادہ پانی سے چہرہ دھو لیجئے۔

دوسرا طریقہ: Exfoliate

اکثر خواتین اسکین کیئر کے معاملے میں Exfoliate (جلد کو رگڑنا) فراموش کر جاتی ہیں جب کہ یہی وہ طریقہ ہے جو آپ کے چہرے کو تر و تازہ بناتا ہے۔ جلد کو Exfoliate کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ جلد کو ہفتے میں ایک بار Exfoliate کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے سب سے بہتر طریقہ Microdermabrastion ہے۔ جلد کے لیے ہمیشہ نرم Scrub کا استعمال کریں کیوں کہ سخت Scrub کا استعمال جلد کو بجائے فائدے کے نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین Retinoids کو بھی جلد کے مردہ Cellsسے نجات کے لیے ایک مناسب طریقہ خیال کرتے ہیں۔ طریقہ کار خواہ کچھ بھی ہو مگر یہ بہرحال حقیقت ہے کہ Exfoliate سے آپ کی جلد ترو تازہ اور جوان نظر آتی ہے۔

جلد سے تیل، میک اپ اور گرد و غبار صاف کرنے کے لیے کچھ خواتین Tonerکا استعمال لازمی سمجھتی ہیں لیکن اگر آپ ایک اچھا Cleanser استعمال کر رہی ہیں تو پھر Toner کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

تیسرا طریقہ: Moisturizeکرنا خوبصورت جلد کے لیے ایک ضروری عمل ہے خواہ کسی بھی قسم کی ہو Moisturize کا استعمال کس وقت کرنا چاہیے؟ اس کا جواب نہایت ہی سادہ ہے۔ جب بھی آپ کو اپنی جلد کھنچی ہوئی محسوس ہو تو بس یہی وقت ہے جلد کو Moisturize کرنے کا۔ لیکن حد سے زیادہ Moisturize مت کیجئے کیوں کہ اس سے جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔

ماہرین حسن اکثر Eye creame استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ آنکھوں کے اردگرد کی جلد نہایت نازک ہوتی ہے اور جھریوں کا جلدی نشانہ بنتی ہے۔ Eye creams جلد کے اس حصے کی حفاظت کرتی ہیں اور اسے صحت مند رکھتی ہیں۔

سن اسکرین کا استعمال کریں

ماہرین آرائش و حسن کی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ Sunscreen کا استعمال جلد کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جھریوں کی سب سے پہلی وجہ سورج کی مضر شعاعیں ہی ہوتی ہیں، لہٰذا سن اسکرین کا استعمال عمر کے ابتدائی سالوں میں ہی شروع کر دینا چاہیے یہاں تک کہ موسم سرما اور ابرآلودہ موسم میں بھی اس کے استعمال سے غفلت نہیں برتنی چاہیے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں