’’کیا یہ لوگ اسی چیز کے منتظر ہیں کہ اچانک قیامت ان پر آجائے اور انہیں خبر بھی نہ؟ وہ دن جب آئے گا تو متعین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے۔ (زخرف: ۶۷،۶۶)
’’ظالم لوگ ایک دوسروے کے ساتھی ہیں اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہے۔‘‘ (جاثیہ: ۱۹)
’’وہ الوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے، اللہ ان کو اور ہدایت دیتا ہے اور انہیں ان کے حصے کا تقویٰ عطا کرتا ہے۔‘‘ (محمد: ۱۷)
’’اے لوگوں جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور ہر شحص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے۔ اللہ سے ڈرتے رہو۔ اللہ یقیناً تمہارے ان سب اعمال سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔‘‘(حشر: ۱۸)
’’یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل تماشہ ہے۔ اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو، تو اللہ تمہارا اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارا مال تم سے نہ مانگے گا۔‘‘(محمد: ۳۶)