اچار بنائیے

۔۔۔۔

کلونجی مرچی اچار
اشیاء:ہری مرچ ایک پائو (باریک کٹی ہوئی) کلونجی ایک چمچہ لہسن ۱۰ جوئے، ہلدی ایک چمچہ نمک ایک چمچہ، سفید زیرہ پائوڈر دو چمچے، لیموں چار عدد، تیل چھ چمچے، اجوائن ایک چٹکی۔
ترکیب: ان تمام اجزا ء کو اچھی طرح مکس کرکے فریج میں رکھ دیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے ان تمام اجزاء کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف بوتل میں بھرلیں۔ کلونجی، مرچ، اچار سالن سے لے کر اچار تک ہر چیز کے ساتھ استعمال کرنے پر مزہ دیتا ہے۔ اچار میں گیلا چمچہ ہرگز استعمال نہ کریں۔ ورنہ پھپھوند لگ جائے گی۔ اس اچار کو آپ کسی بھی قسم کی سبزی یا سالن کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
آم کااچار
اشیاء:کچے آم ایک کلو، نمک ایک چمچہ، سرسوں کاتیل پون کلو، پسا ہوا سیاہ زیرہ ایک چمچہ، ثابت رائی ایک چمچہ، پسی ہوئی مرچ ایک چمچہ، ثابت کلونجی ایک چمچہ، سونف دو چمچے۔
ترکیب: آم دھوکر درمیان سے ٹکڑے کرکے گٹھلیاں نکال دیں۔ بالکل خشک کرلیں، سونف، میتھی اورکلونجی کے علاوہ باقی تمام مسالہ موٹا کوٹ لیں۔ آموں پر مسالہ لگاکر مرتبان میں ڈال دیں، ڈھکن ڈھانک کردو تین دن دھوپ میں رکھیں۔ اب تیل گرم کرکے ذرا ٹھنڈا ہونے پر ڈال دیں اور دو ہفتے بعد استعمال کریں۔
لیموں کااچار
اشیاء:لیموں ایک کلو، نمک ایک چمچہ، سرسوں کا تیل تین چوتھائی کلو، پسا ہوا سفید زیرہ دو چمچے۔
ترکیب: لیموں دھوکر ابال لیں، چھلکا گل جائے تو کسی ٹرے میں نکال کر تین گھنٹے تک خشک ہونے دیں۔ پانی بالکل نہ رہے۔ اب چھری کی مدد سے ان کے دو ٹکڑے کرکے مسالہ لگاکر مرتبان میں ڈالتے جائیں۔ ساتھ ہی مسالہ پر پانی چھڑکتے رہیں۔ تین دن بعد تیل پکاکر ٹھنڈا کرکے ڈال دیں۔ تیل اتناڈالیں کہ تمام ٹکڑے اس میں ڈوب جائیں۔
سیم کااچار
اشیاء: سیم کی پھلیاں ایک کلو، سرسوں کاتیل آدھا کلو، نمک آدھاچمچہ، پسی ہوئی رائی دو چمچے، لال مرچ دو چمچے۔
ترکیب: پھلیوں کو پانی میں ابال لیں۔ پھلیاں جب آدھی گل جائیں تو اتارکر کسی چیز پر پھیلادیں۔ اب تمام مسالہ ملالیں۔ جب پھلیاں خشک ہوجائیں تو مسالہ ان پر لگائیں۔ اسے مرتبان یا مٹی کے برتن میں ڈال کر تین چار دن تک ڈھک کر روزانہ دھوپ میںرکھیں پھر تیل گرم کرکے ٹھنڈا کرلیں اور اچار میں ڈال کر منہ بندکردیں۔ ایک ہفتہ بعد اچار تیار ہوگا۔ اچار تیار کرنے کے لئے پھلیوں کو خریدتے وقت ان کی کوالٹی کو دھیان میں رکھیں۔ پھلیاں تازی ہونی چاہیے۔ پھلیوں کے علاوہ آپ چقندر کا اچار بھی تیار کرسکتی ہیں۔
کریلے کااچار
اشیاء: کریلا ۳۰۰ گرام، آمچور پائوڈر ایک چمچہ، ہلدی پائوڈرآدھا چمچہ، سونف پائوڈر ایک چمچہ، ثابت بڑی سونف ڈیڑھ چمچہ، کلونجی آدھا چمچہ، لال مارچ پائوڈر آدھاچمچہ، لیموں کاعرق چوتھائی چمچہ۔
ترکیب: کریلے کو گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ دو چمچے نمک لگاکر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب انہیں نچوڑکر صاف پانی سے دھولیں۔ کڑھائی میں ۱۰۰ گرام تیل گرم کرکے دھیمی آنچ پر دس منٹ تک انہیں فرائی کریں۔ اب فرائی کئے ہوئے کریلے میں تمام مسالے ملالیں۔ مرتبان میں بھرکر ایک ہفتہ بعد اچار کو استعمال کریں۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146