میری صورت بھولی بھالی
میری سیرت پیاری پیاری
امّی کی میں آنکھ کاتارا
ابّوکا میں راج دُلارا
اپنے ہوں یا لوگ پرائے
میری عادت سب کو بھائے
اپنے بڑوں کا کہنا مانوں
بھائی سبھی کو اپنا جانوں
گُڑیا ، گُڈو، اپیا باجی
سب ہیں بچّو مجھ سے راضی
ابّو جب بھی گھرآتے ہیں
ٹافی، اور بسکٹ لاتے ہیں
سب کو دے کر کھاتا ہوں میں
پھر پڑھنے کو جاتا ہوں میں