ایک مجرب نسخہ

ایک مجرب نسخہ

لہسن زمانہ قدیم سے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہورہا ہے۔ جسمانی دماغی طاقت کے لیے بھی اسے مختلف طریقوں سے کھلایا جاتا ہے۔ گنٹھیا، ریح کے درد، نمونیا، بھوک نہ لگنا، لقوہ اور بلغمی امراض میں یہ فائدہ مند ہے۔ اسی طرح سرکہ کو طب نبویؐ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اس کے بھی کئی فوائد ہیں۔ عام طور پر پیاز او ر سرکہ برسات میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وبائی اثرات سے بچاؤ ہو۔ یہ کھانے کو ہضم کرتا اور بھوک بڑھاتا ہے جلدی بیماریوں میں مختلف ادویہ کو سر کے میں پکا کر استعمال کیا جاتا ہے سرکہ فوراً بدن میں جذب ہوکر شفا بخش عمل شروع کردیتا ہے۔

ہمارے پیارے رسول ﷺ کو شہد بہت مرغوب تھا۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بھی شہد مکمل غذا ہے۔ یہ جسم کے اندر چھپے ہوئے فاسد مادّے تحلیل کرکے معدے کی غلاظت کو دور کرتا ہے۔ جسم بھی کئی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی بیماری میں بے حد مفید ہے۔

ان تینوں اشیاء کی افادیت کے پیش نظر حکمانے یہ نسخہ ترتیب دیا۔ ایک پیالہ سرکہ اور ایک پیالہ شہد میں لہسن کے آٹھ دانے چھیل کر ملائیے۔ انھیں گرائنڈر میں ڈال کر اچھی طرح حل کیجیے۔ اور آٹپ دن فریج کے نچلے خانے میں رکھئے۔ نویں دن سے صبح نہار منہ ایک بڑا چمچہ یہ آمیزہ پی کر آدھ گھنٹے بعد ناشتہ کرلیجیے۔ صرف پندرہ دن بعد ہی مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔

اس میں کسی چیز کی کمی بیشی نہ کریں۔ یہ مکمل نسخہ ہے۔ سرکہ پھلوں کا خریدئیے، سیب یا انگور کا ہو تو بہتر ہے۔ شہد خالص ہونا چاہیے ورنہ فائدہ نہیں ہوگا۔ اصل میں یہ نسخہ دل کی بندنالیاں کھولنے، بلڈ پریشر دور کرنے اور انجائنا کے درد کے لیے مفید ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ مند ثابت ہوگا اور اس کے استعمال سے فالتو چربی بھی کم ہوگی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146