بالوں کی بیماریاں اور ان کاگھریلو علاج

عرفانہ عتیق انصاری

آپ اپنے بالوں کو کسی بھی اسٹائل سے سنواریں اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے بال لمبے، سیاہ، صحت مند، گھنے اور چمکیلے ہوں۔ آئیے! آج آپ کو بالوں کی حفاظت اور ان کو خوبصورت اور دلکش بنائے رکھنے کے راز بتائیں۔ سب سے پہلے آپ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کے بال کس طرح کے ہیں؟ بال عموماً آٹھ طرح کے ہوتے ہیں، خشک چکنے، چپچپے، گھنگھریالے، سیدھے، دو منھ کے، جھڑتے بال، سفید بال اور بکھرے ہوئے۔ اگر آپ یہ جان لیں کہ آپ کے بال ان آٹھ طرح کے بالوں میں سے کس قسم کے ہیں تو سمجھئے آپ کاآدھا مسئلہ حل ہوگیا۔ اگر آپ کے بال خشک ہیں تو اس کا سبب ہیئر ڈرائر کے استعمال کی زیادتی، ہیئر اسپرے، تیز دھوپ، نمک اور کھارے پانی سے بال دھوناہے۔ ان وجوہ سے بالوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔ خشک بالوں کو سنوارنے کے لیے آپ نیم گرم ناریل کا تیل لیں۔ انگلیوں کے پوروں کو تیل میںڈبو کر بالوں کو پھیلالیں اور انگلیوں سے پہلے دھیرے دھیرے پھر تھوڑی تیزی سے مالش شروع کردیں جب تک تیل بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح جذب نہ ہوجائے تب تک مالش کرتی رہیں۔ مالش کرنے کے بعد دو گھنٹے تک تیل کو بالوںمیں رہنے دیجیے۔
ایسے بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے دہی سے سر کو دھوسکتی ہیں۔ دہی میں وہ سارے اجزا موجود ہیں جو صحت مند بالوں کی نشوو نما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ دہی سے بال دھونے کے بعد آپ کو تیل لگانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی اس طرح آپ کے بال سیاہ، لمبے اور چمکیلے ہوجائیں گے۔
گھنگھریالے بالوں کو سنوارنا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے بال گھنگھریالے ہیں تو مایوس نہ ہوں، تھوڑی سی محنت سے آپ ان بالوں کو بھی اپنی پسند کے انداز سے سنوار سکتی ہیں۔ بالوں میں کئی کئی باربرش کیجیے، اس سے بالوں کے سیدھے ہونے میں کافی مدد ملے گی۔ ناریل کا نیم گرم تیل لیجیے اور اسے اچھی طرح بالوں میں ملئے اس کے بعد ایک کپ میں پانی لے کر کنگھی اس میں ڈبو ڈبو کر بالوں میں کیجیے بالوں کو چوٹی تک کس کر باندھئے۔
اگر آپ کے بال جھڑتے ہوں تو اس کے لیے آپ ناریل کے تیل یا روغنِ بادام کی مالش کیجیے۔ اگر آپ کے بال سفید ہورہے ہیں تو اس کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں۔ دکھ، صدمہ، ذہنی پریشانی اور کڑھتے رہنے سے بھی بال جلدی سفید ہونے لگتے ہیں۔ آپ کی غذامیں وٹامن اے اور ڈی کی کمی بھی بالوں کو قبل از وقت سفید کردیتی ہے۔ اچھا ہوگا کہ اس معاملے میں آپ ڈاکٹر سے صلاح لیں۔
ایک طریقہ اور ہے کہ ایک چمچہ مہندی کا پاؤڈر لیں اتنی ہی مقدار میں سوکھا آملہ اور چائے کی پتی لیں، ان سب کو ایک کپ پانی میںڈال دیں، لیموں کارس بھی ملا لیں اور اب اس کو چار پانچ گھنٹے تک رکھا رہنے دیں اس دوران اس کو ایک بار ہلانا نہ بھولیے، اس کے بعد اس تیل کو اپنے بالوں میں دھیرے دھیرے ملئے۔ دو گھنٹے کے بعد سر کے بالوں کو پانی سے دھو لیجیے اس طرح ہر ہفتے کیجیے۔ آپ کے بال سفید نہیں ہوں گے۔
اگر آپ اپنا سر صاف ستھرا رکھیں گی اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کریں گی تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کے بال صحت مند، سیاہ اور لمبے نہ ہوں، اپنے بالوں کو جس اسٹائل سے بھی سنواریں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ اسٹائل آپ کے چہرے کی ساخت کے ساتھ میل کھاتا ہو۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146