جس طرح بالوں کی صحت کو قائم رکھنے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے لئے بیشمار مفید اشیاء ہیں۔ اسی طرح بالوں کی صحت کی دشمن بھی کئی مضر اشیاء ہیں۔ ان میں سے بعض اشیا ایسی ہیں جن کے استعمال سے بالوں پر فوری منفی اثرات مرتب نہیںہوتے۔ بالوں کے لئے بعض مضر غذائیں اندرونی طورپر نقصان پہنچاتی ہیں اور بعض ایسی اشیاء ہیں جن کا بیرونی طورپر استعمال بالوں کو نقصان پہنچاتاہے جیساکہ ذیل میں درج کیاگیا ہے:
٭ بالوں کے لئے بارش کاپانی نقصان دہ ہوتا ہے۔ سمندری پانی بھی بالوں کے لئے مضر ہے کیونکہ اس پانی میں کلورین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور کلورین کی زیادتی بالوں کی بہت بڑی دشمن ہے، اس لئے ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ بالوں کو تازہ اورصاف پانی سے دھویاجائے۔
٭ سورج کی تیز حدت، سمندر کے پانی اور بارش کے پانی سے متاثر بالوں کے لئے زیتون کا تیل انتہائی زوداثراور فائدہ پہنچاتاہے اور اس کی مالش کی وجہ سے کلورین کے مضراثرات زائل ہوجاتے ہیں۔
٭ بالوں میںکیمیائی رنگ کرنا بھی مضر صحت ثابت ہوتاہے اس کے بہت سے خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
٭ بالوں کو کیمیائی اجزا سے رنگنے کا نقصان یہ ہوتاہے کہ کیمیائی اجزاء جلد کے اندر تک دھنس جاتے ہیںاور ان حصوں تک پہنچ جاتے ہیں جہاں سے بالوں کو خوراک کی فراہمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کیمیائی رنگ جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
٭ کیمیائی ادویہ والے شیمپو کازیادہ استعمال بھی بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس لئے اس کو ہر وقت استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کا استعمال صرف اس وقت کرنا چاہیے جب اس کی ضرورت محسوس ہو۔ اس کا مستقل استعمال بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
——