بلال حبشیؓ کا آقا

مرسلہ: میمونہ فریدی

(یہ ایک انگریزی نظم کا مفہوم ہے جو ہیلی فیکس (برطانیہ) میں ایک حبشی مسلمان نے ایک بڑے جلوس کے سامنے پڑھی تھی)۔

زمین و آسمان کے خالق نے انسان کو پیدا کیااس کا مقدر بھی لکھ دیا۔

دولت مند کو آسودگی ملی اورغریب کو فاقہ مستی،

ایک میں تھاکہ خالق نے مجھے سیاہ رنگت دے دی

دنیا کے کسی خطے نے مجھے گوارہ نہ کیا۔

گورے نے مجھے بیڑیاں ڈال دیں۔

اور نفرت سے کہا: تم غلام ابن غلام ہو۔

میرے مویشی چراؤ اور میری زمینوں پر ہل چلاؤکہ تم محکوم ہو۔

میں نسل در نسل پستا رہا۔

بے آب و گیاہ میدان سے ایک پیکر رحمت اٹھا۔

اس نے ہاتھ پھیلا کر مجھے بلایا اور کہا:میری جانب بڑھو۔

میں تمہاری زنجیریں توڑنے والا ہوں۔

تمہیں مبارک ہو کہ آج کے بعدکسی گورے کو تم پر فضیلت نہیں ہوگی،

وہ کون تھا؟ کون تھا وہ؟

جس نے میرے زخم پر مرہم رکھا، وہ کون تھا؟

جس نے مجھے رحمت کی آغوش میں لے لیا

محمد ﷺ بلال حبشیؓ کا آقا

صلی اللہ علیہ وسلم

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146