بلا تحقیق بات کو پھیلانا

مولانا جلیل احسن ندویؒ

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ اِنَّ الشَّیْطَانَ لَیَتَمَثَّلُ فِیْ صُوْرَۃِ الرَّجُلِ فَیَاْتِی الْقَوْمَ فَیُحَدِّثُھُمْ بِالْحَدِیْثِ مِنَ الْکَذِبِ فَیَتَفَرَّقُوْنَ، فَیَقُوْلُ الرَّجُلُ مِنْھُمْ سَمِعْتُ رَجُلا اَعْرِفُ وَجْھَہٗ وَلاَ اَدْرِیْ مَا اِسْمُہٗ یُحَدِّثُ (مسلم)

’’عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان آدمی کے بھیس میں لوگوں کے پاس آکر جھوٹی بات کہتا ہے پھر اہل مجلس منتشر ہوجاتے ہیں۔ تو ان میں سے کوئی یوں کہتا ہے، ایک آدمی جس کے چہرے کو میں پہچانتا ہوں لیکن نام نہیں جانتا، وہ یہ بات کہہ رہا تھا۔‘‘

تشریح: اس حدیث میں مسلمانوں کو اس بات سے روکا گیا ہے کہ کوئی بات بغیر تحقیق نہ کہی جائے، نہ پھیلائی جائے ہوسکتا ہے جس نے وہ بات کہی ہے وہ شیطان ہو لہٰذا بات کہنے والے کے بارے میں تحقیق کرو۔ بلا تحقیق بات پھیلانے سے معاشرے کو سنگین نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146