عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ اِنَّ الشَّیْطَانَ لَیَتَمَثَّلُ فِیْ صُوْرَۃِ الرَّجُلِ فَیَاْتِیْ الْقَوْمَ فَیُحَدِّثُہُمْ بِالْحَدِیْثِ مِنَ الْکَذِبِ فَیَتَفَرَّقُوْنَ، فَیَقُوْلُ الرَّجُلُ مِنْہُمْ سَمِعْتُ رَجُلًا اَعْرِفُ وَجْہَہٗ وَلَا اَدْرِیْ مَا اسْمُہٗ یُحَدِّثُ۔ (مسلم)
ترجمہ:’’عبداللہ بن مسعودؓ نے کہا، نبی ﷺ نے فرمایا: شیطان آدمی کے بھیس میں لوگوں کے پاس آکر جھوٹی بات کہتا ہے پھر اہل مجلس منتشر ہوجاتے ہیں، تو ان میں سے کوئی یوں کہتا ہے ایک آدمی جس کے چہرہ کو میں پہچانتا ہوں لیکن نام نہیں جانتا، وہ یہ بات کہہ رہا تھا۔‘‘
٭٭
تشریح: اس حدیث میں مسلمانوں کو اس بات سے روکا گیا ہے کہ کوئی بات بغیر تحقیق نہ کہی جائے نہ پھیلائی جائے۔ ہوسکتا ہے جس نے وہ بات کہی ہے شیطان ہو، لہٰذا بات کہنے والے کے بارے میں تحقیق کرو، بلا تحقیق بات پھیلانے سے معاشرہ کو سنگین نقصانات پہنچ سکتے ہیں۔