بچے کھانے کے لذیذ پکوان

ماخوذ

چاول کے پکوڑے

سامان: چاول دو کٹوری، بیسن آدھا کپ، تیل ضرورت کے مطابق، نمک بھی ذائقے کے مطابق، باریک کٹا ہرا دھنیا، ہری مرچ، باریک کٹا ہوا پیاز، لال مرچ پاؤڈر، انار دانہ

طریقہ: چاول اور بیسن میں پانی ڈال کر مکسر سے چلائیں، اور پھر سبھی مسالے اور چاول بیسن ڈال کر پکوڑے تل لیں۔

بچی دال کے چیلے

سامان: دال دو کپ، آٹا ایک کپ، بیسن آدھا کپ، نمک ذائقے کے مطابق، تیل بھی ضرورت کے مطابق۔ لال مرچ پاؤڈر، باریک کٹا ہوا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ضرورت کے مطابق۔

طریقہ: سبھی سامان کو ایک ساتھ ملائیں، نان اسٹک توے پر تیل ڈال کر چیلے پکا لیں۔

روٹی کی پاپڑی چاٹ

سامان:روٹیاں تین، ابلے آلو کے ٹکڑے، میٹھی چٹنی اور ہری چٹنی، پھینٹا ہوا دہی آدھا کپ، چاٹ مسالہ ایک چمچ، نمک ضرورت کے مطابق۔

طریقہ: روٹیاں تل کر ٹکڑے ٹکڑے کریں، کٹوری میں روٹی کے ٹکڑے ڈالیں، دہی، ہری و میٹھی چٹنی چاٹ مسالہ ابلے آلو، نمک ڈال کر ذائقے دار چاٹ پر پاپڑی پیش کیجیے۔

بچی سلاد کا سوپ

سامان: بچی سلاد کے ٹکڑے، دودھ ایک کپ، کارن فلور ایک کپ، مکھن ضرورت کے مطابق، نمک بھی ذائقے کے مطابق، تھوڑا پانی۔

طریقہ: ایک برتن میں مکھن گرم کریں، اس میں سلاد کے ٹکڑے اور پانی ڈال کر گلنے تک پکائیں، دودھ میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈالیں، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور گرم گرم پیش کریں۔

روٹی کے پکوڑے

سامان: روٹیاں دو عدد، دہی ایک کپ، بیسن آدھا کپ، انار دانہ ایک چمچ، نمک ذائقے کے مطابق، تیل بھی ضرورت کے مطابق، پیاز ہری مرچ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا۔

طریقہ: دہی میںپانی ڈال کر پھینٹ لیں، روٹیوں کے ٹکڑے کرکے دہی میں ڈال کر اچھی طرح سے مسل لیں، تمام سامانوں کو ڈال کر اچھی طرح سے گوندھیں اور پکوڑوں کی طرح تیل میں تل لیں۔

بچے ہوئے کھانے کے سامان کا بہتر استعمال

٭ بچی ہوئی سبزیوں کو آٹے میں گوندھ کر ان کی پوڑیاں بیل کر تلی جاسکتی ہیں۔

٭ بچے ہوئے نمکین چاول و نمکین کھچڑی کو کڑھائی میں مسالے ڈال کر فرائی کرلیں اور آٹے کی لوئیوں میں بھر کر بھرواں پوڑی بنالیں۔

٭ بچا ہوا آٹا اگر کھٹا پڑجائے، تو اس کے لذیذ نان بناسکتی ہیں۔

٭ بچی ہوئی دال میں پیاز، ہری مرچ، (باریک کٹی ہوئی) اور مسالے ملاکر آپ چاہیں تو ناشتے کے لیے ذائقے دار اور مزے دار چیلے بناسکتی ہیں۔

٭ بچی روٹیوں کو گیلا کرکے، ہلکے ہاتھ سے دبا کر توے پر تل کر بچی سبزیاں ڈال کر اسے ڈوسے کی شکل دے سکتی ہیں۔

٭ بچی روٹیوں کو لمبائی میں کاٹ کر انہیں ڈیپ فرائی کرکے ان میں چاٹ مسالہ لگا کر ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ شام کے ناشتے کے طور پر استعمال میں لاسکتی ہیں۔

٭ بچی روٹیوں کو چار ٹکڑوں میں کاٹ کر بیسن کے گھول میں ڈال کر پکوڑے بنالیں۔

٭ اگر کٹّے کی سبزی بچ جائے تو سبزی کو دھوکر گٹوں کو تل کر رکھ لیں اور نمکین چاول وغیرہ بنانے میں آپ ان گٹوں کو کام میں لاسکتی ہیں۔

٭ بچی ہوئی روٹیوں کو سکھا کر رکھ لیں۔ آلو پیاز کی سبزی میں ادرک لہسن کی چٹنی کے ساتھ چھونک کر اس میں تھوڑا پانی ڈال کر ابالیں پانی میں ابال آنے پر سوکھی روٹیوں کو ڈال دیں، گرما گرم ذائقے دار روٹیوں کی سبزی تیار ہوجائے گی۔

٭ آلو و سیب کو کام میں لینے کے بعد ان کے بچے چھلکوں کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔ فرائی کرکے ان پر چاٹ مسالہ لگاکر ان کو چپس کی طرح استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

٭ اگر چاول بچ گئے ہوں تو آپ موسمی سبزیوں کے ساتھ زیرا اور گھی کا چھونک لگا کر بڑھیا پلاؤ تیار کرسکتی ہیں۔ اسے بنانے میں وقت بھی کم لگتا ہے۔

٭ اگر سبزی یا دال بچ گئی ہے تو اسے آٹے میں گوندھ کر آپ اسٹفڈ پراٹھا بناسکتی ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں